Home Forums Non Siasi رقص رقص

#7
nayab
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 13
  • Posts: 1592
  • Total Posts: 1605
  • Join Date:
    24 Nov, 2016

Re: رقص

ہمارے  ہاں جو ثقافتی رقص ہیں وہ کافی حد تک اب بھی بہت  خوبصورت انداز میں پیش کیے جاتے ہیں اسکے علاوہ  کلاسیکی بھی بہت  نفیس لگتا مگر آج کل جو رقص پاکستان اور انڈیا کے فلموں میں مقبول ہوتا جا رہا ہے اس تو ایسا تاثرآتا ہے کہ جیسے رقص کا فن اپنی آخری سانسیں گن رہا ہو اس میں مغربی انداز کو شامل کر کہ بالکل اس چیز کہ اصل حالت کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے جوکہ کم ازکم  ہماری تہذیب اور ثقافت سے تو میل نہیں کھاتا

اور جہاں بات ہے رقص کو اعضاء کی شاعری کہا جانے کا تو رقاص رقص کے دوران اپنی حرکات و چہرے کےانداز سے موسیقی یا گیت  کو ایک داستان کی طرح خوبصورتی سے بیان کرنے کا جو فن جانتے ہیں اسی سے دیکھنے والوں کی دلچسپی بڑھتی ہے ۔۔۔

انڈیا کی یہ اداکارا رقص کے دوران اپنی حرکات و سکنات  کی وجہ سے مجھے بہت پسند ہے

:)

×
arrow_upward DanishGardi