Home Forums Non Siasi رقص رقص

#2
Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 171
  • Posts: 7918
  • Total Posts: 8089
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: رقص

میں نے بہت کم لوگوں کو رقص کے ساتھ ہم آہنگ دیکھا ہے زیادہ تر کا جسم تو رقص میں مصروف ہوتا ہے لیکن چہرے کے تاثرات  ان تاثرات کی ترجمانی کررہے ہوتے ہیں جو رقص کے اسٹیپس  کو یاد رکھنے کے نتیجے میں ظاہر ہوتے ہیں۔ البتہ جن لوگوں کے چہرے کے تاثرات بھی رقص سے ہم آہنگ ہوتے ہیں ان کے رقص میں سکون اور خوبصورتی ہوتی ہے۔  کل ہی ایک ٹک ٹاکر غالبا” جمی نام کے صاحب ہیں کا رقص دیکھ رہا تھا “میں نے پائل ہے چھنکائی اب تو آجا تو ہرجائی” والے گانے پر۔ واللہ کیا رقص تھا کیا ہم آہنگی تھی۔ پتہ چل رہا تھا کہ موصوف نے رقص عبادت سمجھ کر سیکھا ہے۔

دراصل ہمارا معاشرہ اتنا تنگ نظر ہوچکا ہے کہ اب ہر چیز کو اسلام کی کسوٹی سے پرکھا جاتا ہے اسلئے فنون لطیفہ آخری دم پر نظر آتے ہیں۔  ورنہ اچھا رقص ہو اور بندہ انہماک سے دیکھ رہا ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ ساری تھکن اتر جائے۔

×
arrow_upward DanishGardi