پاکستان کے پاپا جانی جنرلز
Home › Forums › Siasi Discussion › پاکستان کے پاپا جانی جنرلز › پاکستان کے پاپا جانی جنرلز
15 Feb, 2021 at 10:15 pm
#29
Re: پاکستان کے پاپا جانی جنرلز
سڑک پر ایک جنازہ جارہا تھا انتہای خوبصورت آواز میں کلمہ اور دیگر قرآنی دعاوں کا ورد تھا اور خوشبو سے فضا مہک رہی تھی میں کھڑا ہوگیا بہت مزہ آیا اور روح تک روحانی ہوگئی، جنازے کے پیچھے جانے والے ایک شریک جنازہ سے دریافت کیا تو اس نے بڑے فخر سے بتایا کہ لاہور سے درود پڑھنے والے گروپ کو بلوایا ہے ایک لاکھ سے کم پر نہیں جاتے کھانا پینا اور رہائش بھی دی تھی راستے میں تھے اس لئے دو گھنٹے جنازہ بھی لیٹ کردیا
Believer12 sahib
محترم بلیور صاحب
آپ نے ایک واقعہ بیان کیا اور میری خواہش ہے کے آپ اپنی راۓ سے بھی نوازیں .
میری ناقص راۓ میں اگر پسماندگان نے اپنے ہی پیسہ سے کسی کو درود شریف پڑھنے کے لئے بلایا تو اس میں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے نہ ہونا چاہیے .
میرے خیال میں شاید آپکو ( میں غلط بھی ہو سکتا ہوں ) اور مجھے اعتراض اس بات پر ہوگا کہ سڑک کو بند تو نہیں کیا اور اس عمل سے سڑک استعمال کرنے والوں کو کوئی تکلیف تو نہ ہوئی . میرے خیال میں اس طرح سڑک پر بلند آواز میں کچھ بھی پڑھنا بھی غلط ہے. درود شریف اپنے گھر، مسسجد یا قبرستان میں ان مرحوم کی قبر کے نزدیک ہی پڑھا جاتا تو شاید زیادہ مناسب ہوتا