JMP
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#19
یہاں جو لوگ پاکستان کی ہار پر ماتم کر رہے تھے اب جنوبی افریقہ کے خلاف جیت پر ان کو سانپ کیوں سونگھ گیا؟ آسکنگ فار اے فرینڈ :thinking:

کک باکسر sahib

محترم کک باکسر صاحب

میں اپنی تنقید کو ماتم تو نہیں کہوں گا گو آپ میری تنقید کو ماتم کہنے کا حق رکھتے ہیں

میں ابھی بھی اس بات پر قائم ہوں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہے. جنوبی افریقہ کے خلاف گو ہم ٹیسٹ سیریز جیت گئے مگر ہماری کارکردگی اتنی متاثر کن نہیں تھی میری نظر میں. جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کافی ایسے کھلاڑی ہیں جن کا تجربہ ابھی کم ہے اور ہماری دوسرے ٹیسٹ میں جیت ہار میں بھی تبدیل ہو سکتی تھی

میرے خیال میں ہمارے پاس متبادل کھلاڑی بھی کوئی خاص نہیں ہیں. یاسر، عابد، اظہر ‘، فواد، نعمان کی عمریں اب اس جانب ہیں جہاں وہ کچھ سالوں کے بعد شاید اس سطح پر کرکٹ نہ کھیل سکیں . ہمارے پاس کوئی اچھا اسپنر نہیں ہے ، نہ شروع کے بلا باز . اگر رضوان اور کسی حد تک فہیم سکور نہ کرتے تو ہمارے لئے جیتنا ممکن نہیں تھا

ہمارے تیز رفتار بالرز کی کھیپ بھی کوئی متاثر کن نہیں ہے .

ہم جب تک مستقل بنیادوں پر اس کھیل کی ترویج اور اس میں اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام نہیں کرتے حالات مستقبل میں شائد مزید خراب ہو جائیں

اس کو ماتم کہیں ، نوحہ کہیں، تنقید کہیں، منفی سوچ کہیں ، میرے رویہ میں لچک کی کمی کہیں کچھ بھی کہیں. میں ہار جیت سے زیادہ اس بات پر توجہ دیتا ہوں کے کیا ہم جیتنے کے قابل ہیں یا ہم نے جیتنے کی کوشش کی

×
arrow_upward DanishGardi