ووٹوں کی ’خرید و فروخت‘ کی متنازع ویڈیو: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ قانون مستعفی

Home Forums Siasi Discussion ووٹوں کی ’خرید و فروخت‘ کی متنازع ویڈیو: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ قانون مستعفی ووٹوں کی ’خرید و فروخت‘ کی متنازع ویڈیو: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ قانون مستعفی

#5
Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 163
  • Posts: 5436
  • Total Posts: 5599
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: ووٹوں کی ’خرید و فروخت‘ کی متنازع ویڈیو: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ قانون مستعفی

حسن داور صاحب میں سمجھتا ہون کہ اس ویڈیو کے بہت گہرے اثرات مرتب ہونگے بلکہ پی ٹی آی اس ویڈیو کو ظاہر کرکے خود پھنس گئی ہے ، یہ سوالات کھڑے ہورہے ہیں کہ پی ٹی آی نے بہت سارے آزاد ممبران کو پی ٹی آی کا حصہ بنا کر مطلوبہ تعداد پوری کی تھی ظاہر ہے انہیں بھی اسی طرح مال حرام بڑی فیاضی سے دیا گیا ہوگا نادان دوست والا واقعہ ذہن میں رکھتے ہوے سوچیں کہ یہ ویڈیو جہاں ان لوگوں کی سیاست ختم کردے گی جو مال لے رہے ہیں وہیں ان کو بھی سیاسی طور پر دفن کروا دے گی جو ان کو خرید رہے ہیں عدالت یہ بھی پوچھ سکتی ہے کہ اتنے پاک صاف بن رہے ہو یہ تو بتاو کہ ڈھای سال ویڈیو کیوں چھپاے رکھی اور جس وزیر کو استعفی دلوا کر واہ واہ کروا رہے ہو اسے ڈھای سال کیوں وزیر بناے رکھا؟ ان باتوں کے جواب نہیں ہیں عمران خان کے پاس اور آج اس کے ترجمان بھی ان سوالات کے جواب دینے میں ناکام ہوگئے تھے

بلیور بھیا،
آپ کی سیاسی بصیرت کے کنویں سے تو دنیا پیاس بجھاتی ہے حسب توفیق ہم بھی فیض پاتے ہیں مگر یہاں میں آپ کے تجزیہ سے اختلاف کی جرأت کروں گا کہ اس ویڈیو کے کویی گہرے اثرات مرتب ہوں گے اثرات ان معاشروں میں مرتب ہوتے ہیں جنکی کچھ اخلاقی اقدار ہوتی ہیں کیا اس ویڈیو سے قبل یہاں چھانگا مانگا نہیں ہوا ؟ اصغر خان کیس نہیں ہوا؟ کیا پی پی نے چھ سیٹوں کے ساتھ دو سیننیٹر منتخب نہیں کروائے؟ کیا آج یہی بھان متی کا کنبہ پی ڈی ایم کے سائے تلے جمع نہیں ہے؟ کیا براڈ شیٹ نے نیوکلئیر ریاست کے سینے پر جوتا رکھ کر میلینز آف ڈالرز نہیں نکلوالئ؟ کیا پی آئ اے کا طیارہ لیز کی عدم ادائیگی پر قبضہ میں نہیں لیا گیا ہے؟ جب ان تمام باتوں پر آسمان نہیں گرا تو پھر ابھی کیوں گرے گا؟

×

Navigation

DanishGardi