Home Forums Non Siasi Where Is Bawa Ji Where Is Bawa Ji

#29
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 154
  • Posts: 15514
  • Total Posts: 15668
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: Where Is Bawa Ji

Bawa sahib

محترم باوا صاحب واپسی پر خوش آمدید . اچھا لگا کا آپ محفل میں پھر سرگرم ہو گئے ہیں

شاید یقین تو نہ آے آپ کو مگر میں نے آپ پر طنز کی نہ نیت کی تھی نہ کوشش . بس قدرت مہربان تھی جو جملہ طنزیہ لگا ورنہ ارادہ تو تھ آپکی شخصیت کے ایک پہلو کااعتراف کرنا

نمستے محترم جے بھائی جی

آپکی محبت اور واپسی پر خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ

امید ہے آپ خیریت سے ہیں اور زندگی بھی مزے میں گزر رہی ہے

مجھے یقین ہے کہ آپ نے طنز نہیں کیا ہوگا لیکن آپکو طنز اور تنقید کا پورا حق حاصل ہے

مخدوم امین فہیم کے زرداری کو “یاروں کا یار” کہنے کا ایک پس منظر ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ غلط فہمی ہوئی تھی جس پر آپ سے معزرت خواہ ہوں

مخدوم امین فہیم پی پی پی کے دو ہزار آٹھ کے الیکشن جیتنے کے بعد بینظیر بھٹو کے قریب ترین ساتھی ہونے، پی پی پی کا سینیئر ترین لیڈر ہونے اور جنرل پرویز مشرف اور اسٹبلشمنٹ کے منظور نظر ہونے کے ناطے خود کو پاکستان کا وزیر اعظم سمجھ بیٹھے تھے لیکن زرداری نے نہایت چالاکی سے پی پی پی کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار کی نامزدگی کے اجلاس کے دن ایک طرف نواز شریف سے کہہ کر اپنی سب سے بڑی اتحادی پارٹی کی طرف سے مخدوم امین فہیم کو وزیر اعظم تسلیم نہ کرنے کا بیان دلوا کر اور دوسری طرف پیپلز پارٹی کی ترجمان شیری رحمٰن سے مخدوم امین فہیم کے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے فوری بعد صدر پرویز مشرف اور اٹھارہ فروری کے انتخابات کے بعد انٹیلیجنس حکام سے خفیہ ملاقاتیں کرنے کا بیان دلوا کر مخدوم امین فہیم کے وزیر اعظم بننے کے سارے خواب خاک میں ملا دیے تھے

اپنے خواب ٹوٹنے کے بعد مخدوم امین فہیم کا قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر آصف زرداری کو یاروں کا یار کہنا میرے خیال میں اس کا سنجیدہ بیان نہیں تھا بلکہ اس کے اندر طنز اور کرب چھپا ہوا تھا

×
arrow_upward DanishGardi