Home Forums Non Siasi Where Is Bawa Ji Where Is Bawa Ji

#28
JMP
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 289
  • Posts: 4613
  • Total Posts: 4902
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: Where Is Bawa Ji

تمام دوستوں کی خدمت میں سلام امید ہے آپ سب خیریت سے ہیں اور زندگی کی رنگینیوں کے مزے لوٹ رہے ہیں شاید مجھے نکال کے کچھ کھا رہے ہوں آپ محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں زیدی بھائی – میری گمشدگی کا تھریڈ کھولنے کا بہت بہت شکریہ. ایک پراجیکٹ پر کام ختم کیا ہے تو دوسرا پراجیکٹ گلے پڑ گیا ہے اک اور دریا کا سامنا تھا منیرؔ مجھ کو میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا کہتے ہیں کہ نوکر کی تے نخرہ کی. نوکری کرنے والے بندے کے پاس دو ہی آپشن ہوتے ہیں، نوکری چھوڑ دے یا پھر سر جھکا کر کام کرے. اس گلوبل کرائسس میں نوکری چھوڑنا تو اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہے اس لیے سر جھکا کر کام کرتے رہنا ہی دانشمندی ہے جیک سپیرو بھائی، جی پی بھائی اور جے بھائی – آپ کے طنز کا تو پہلے ہی مداح ہوں لیکن آپکے یہ طنزیہ کومنٹس پڑھکر میری حالت میرے ایک بچپن کے دوست اور کلاس فیلو کی سی تھی ایک دن وہ دوست نئے کپڑے پہن کر مجھ سے پوچھنے لگا کہ یار بتاو کہ کیا میں نئے کپڑے پہن کر بہت برا لگتا ہوں؟ میں نے اس کی طرف دیکھا اور جواب دیا کہ نہیں یار، آپ تو بہت اچھے لگ رہے ہیں. وہ کہنے لگا کہ میں جب بھی نئے کپڑے پہن کر گھر سے باہر نکلتا ہوں تو محلے والے شور مچا دیتے ہیں کہ “او دیکھو، مراثیاں دا منڈا نویں کپڑے پا کے آگیا جے”. محلے والوں کے طنز سن کر میرا دل کرتا ہے کہ میں نیا سوٹ اتار کر کچھا پہن کر محلے میں نکل آؤں :lol: :hilar: بیلیور بھائی – جس طرح قیامت کے دن ہر کسی نے اپنے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے، اسی طرح دنیا میں ہر کسی نے اپنے اپنے پراجیکٹ کا خود ہی حساب دینا ہے اعوان بھائی، شامی بھائی، جیو جی بھائی، جی پی بھائی، جے بھائی اور شیرازی بھائی – آپ سب دوستوں کا یاد کرنے کا بہت بہت شکریہ Zaidi Jack Sparrow Ghost Protocol JMP GeoG Believer12 Awan shami11 Shirazi

Bawa sahib

محترم باوا صاحب
واپسی پر خوش آمدید . اچھا لگا کا آپ محفل میں پھر سرگرم ہو گئے ہیں

شاید یقین تو نہ آے آپ کو مگر میں نے آپ پر طنز کی نہ نیت کی تھی نہ کوشش . بس قدرت مہربان تھی جو جملہ طنزیہ لگا ورنہ ارادہ تو تھ آپکی شخصیت کے ایک پہلو کااعتراف کرنا

  • This reply was modified 5 months, 2 weeks ago by JMP. Reason: اعتراف
×
arrow_upward DanishGardi