پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

Home Forums Siasi Discussion پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

#13
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 150
  • Posts: 2937
  • Total Posts: 3087
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

اخلاقیات وغیرہ کو الماری کے اوپر والے خانے میں بھی رکھ دیں تو بات آکر ٹہر جائے گی ڈیلیوری پر. عمران خان کو تنقید کا سامنا بھی بری گورننس پر ہے پی ڈی ایم کی دوسری بڑی جماعت پی پی پی ہے اور اپنے صوبہ اور شہر کا جو حشر انہوں نے کیا ہے اس کے بعد بھی انمیں یہ ہمت ہے کہ عمران پر تنقید کا حوصلہ کر سکیں؟ میاں صاحب کی باتوں سے بھی صرف اس وقت تک اعوان بھائی جیسوں تک کا لہو جوش مارنے لگتا ہے جب تک وہ فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہوتے ہیں جیسے درمیانے اوورز شروع ہوتے ہیں یا میاں صاحب ٹک ٹکی پر آتے ہیں تو جذبات میں کیینڈا کی سردی امڈ آتی ہے

گھوسٹ بھائی میں ہی کیا میاں صاحب کے فوج کو للکارنے پر آپ بھی خوش ہوتے ہیں اور ہر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بندہ خوش ہوتا ہے – میاں صاحب اپنا بھاؤ بڑھانے کے لئے ایسا کرتے ہیں ورنہ انہیں بھی پتا ہے یہ بڑھکیں لندن سے تو ماری جا سکتیں ہیں مگر ملک کے اندر ان سمیت ان کی پارٹی کے اندر یہ جرات نہیں ہے – ویسے آپ بے قیمت ہو جائیں تو کوئی کیوں آپ کو خریدے گا مجھے یقین ہے فوج اور نون لیگ کے درمیان مذاکرات ضرور ہو رہے ہونگے – یہ مذاکرات کبھی نہ ہوتے اگر میاں صاحب بڑھکیں نہ مارتے اور اپوزیشن جلسے جلوس نہ کرتی – نون لیگ کی اکثریت بھی اسٹیبلشمنٹ نواز ہے دوبارہ یہی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں دوبارہ گود لے لے مگر مجبور ہیں کیونکے نواز کے بغیر شہباز سمیت کسی کی کوئی ذاتی حثیت نہیں ہے – میاں صاحب بھاؤ بڑھا چکے اب مجھے لگتا ہے کم از کم ڈیل یہ ہو گی کہ نیب سے ہماری جان چھڑاؤ – اسی لئے میں نے ایک تھریڈ بنایا تھا کہ خان کو استعفیٰ یا این آر او میں سے ایک تو دینا ہو گا یوں اگر لونگ مارچ کامیاب ہوا تو خان اپنی حکومت بچانے کے لئے این آر او ضرور دے گا –

×

Navigation

DanishGardi