Home Forums Siasi Discussion پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

#11
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 152
  • Posts: 2950
  • Total Posts: 3102
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

میرے تجزئیے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھی بقاء کا راستہ ایک ہی ہے اور وہ ہے عمران خان کی سپورٹ، اس کے علاوہ اگر کسی اور آپشن پر اسٹیبلشمنٹ اعتماد کرنے کی غلطی کرے تو اس کے پرخچے اڑا دئیے جائیں گے۔ کیونکہ عمران خان کے سُدھائے ہوئے ٹائیگرز چیاوں چیاوں کرکے اس اصطبلشمنٹ کا ناطقہ بند کردیں گے اور وہ بھی اس صورتحال میں کہ ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں اور ایک بہت بڑی مذہبی پارٹی پہلے ہی مخالف ہو۔ مجھے نہیں لگتا مقتدرہ کبھی اپوزیشن کی سائیڈ لینے پر آمادہ ہو یہ اس کی بقاء کا معاملہ ہے۔ البتہ پی ڈی ایم کی تحریک وغیرہ بس لہو گرم رکھنے کا ایک بہانہ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ دو چار نسلیں مزید یہ عذاب بھگتیں گی تو شائید کوئی روشنی کی کرن دکھائی دے فی الوقت موجودہ اپوزیشن کا نہ تو وہ اخلاقی کردار ہے نہ جرات کہ وہ مقتدرہ کو چیلنج کرسکیں۔ اسی تنخواہ پر گذارہ کرنا پڑے گا۔

عاطف بھائی فلحال تو فوج کے لئے خان کو جپھی ڈالنا ہی مجبوری ہے لیکن پانچ سال بھد یہ مجبوری نہیں رہے گی تب تک پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی گزر چکا ہو گا – فوج خان حکومت کا بوجھ تو محسوس کرتی ہے مگر نواز نے نام لے کر جو فوج کو للکارہ تو فوج کے پاس کوئی آپشن بھی نہیں ہے – آرمی چیف نے الیکشن سے ایک سال پہلے ریٹائر ہو جانا ہے اور جو ابھی آرمی چیف کی ٹیم میں نہیں ہیں وہ آج بھی بہت کچھ سوچ رہے ہونگے اور نیا آرمی چیف ضروری نہیں ویسا ہی کرے جو باجوہ اور اس کی ٹیم نے کیا – سب کور کمانڈر بھی تب تک بدل جائیں گے – نیا چیف اپنی نئی ٹیم بشمول آئی ایس آئی ڈائریکٹر کے بنائے گا – فوج اس بار جتنی گندی ہوئی ہے اگلی بار امکان یہی ہے
کہ کھل کر کسی کی بھی حمایت نہیں کرے – مشرف کے گند کے بھد دو ہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ میں فوج نے در پردہ تو ضرور مزاکرات کئے مگر کھل کا کر کسی کا ساتھ نہیں دیا – ممکن ہے نون لیگ کی فوج سے تب تک ڈیل ہو جائے لیکن بغیر کسی مداخلت والی اور کسی کو بھی سپورٹ نہ کرنا – یہ ڈیل اسی شرط پر ہو سکتی ہے کہ یا تو نواز واپس نہ آئے یا آئے تو اس کی نا اہلی برقرار رہے گی ,  جیل کی سزا کو البتہ ختم کرنا پڑے گا -پانچ سال بھد فوج کے لئے ویسے بھی خان کو دوبارہ لانا بہت مشکل ہو گا جو پتے اس بار کھیلے گئے وہ اگلی بار کارآمد نہیں رہیں گے – جمہوریت اپنی جڑیں ائستہ ائستہ مظبوط کر رہی ہے
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

×
arrow_upward DanishGardi