Home Forums Siasi Discussion پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

#10
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 152
  • Posts: 2951
  • Total Posts: 3103
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

سیانے کہتے ہیں کہ لڑائی کے بعد جو مکا یاد آئے وہ اپنے منہ پر مارنا دینا چاہئے

کک باکسر صاحب آپ کو قوٹ نہیں کیا کیونکے آپ کبھی کبھار آتے ہیں – خان تو فوج کی مدد کے ساتھ بھی نواز حکومت کو چار مہینہ دھرنا دے کر بھی نہ ہٹا سکا اور اگلے تین سال پھر لگا رہا – اپوزیشن اتحاد تو فوج کو للکار کر اعتجاج کر رہا ہے سرعام کہتا پھرتا ہے اعتجاج خان حکومت کے خلاف نہیں اسے لانے والوں کے خلاف ہے – باقی لگتا ہے اپوزیشن کی تحریک بھی لمبی چلے گی – یہ بات البتہ ہے کہ آج فوج اپوزیشن کے ساتھ مل جائے تو با آسانی اسے ہٹا سکتی ہے اور اس کے لئے کسی عدالت کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی – میں سمجھتا ہوں اپوزیشن اپنے ورکرز کا لہو گرمانے کے لئے فائدے کا سودا کر رہی ہے دو سال سے ورکرز کو زنگ لگ گیا تھا – پاکستان ویلے نکموں کا ملک ہے لوگ شغل میلے پر ویسے بھی خوش رہتے ہیں اور میڈیا کو بھی مسالا ملتا رہتا ہے یوں حکومت سمیت سب کو مصروفیت مل جاتی ہے –

×
arrow_upward DanishGardi