ترسیلات زر اور معیشت پر پڑنے والےاسکے اثرات

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں ترسیلات زر اور معیشت پر پڑنے والےاسکے اثرات ترسیلات زر اور معیشت پر پڑنے والےاسکے اثرات

#22
Ghost Protocol
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 161
  • Posts: 5346
  • Total Posts: 5507
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: ترسیلات زر اور معیشت پر پڑنے والےاسکے اثرات

گھوسٹ بھائی شاید میں اپنی بات سمجھا نہیں پایا – بیرونی سرمایہ آنے کا ایک منفی پہلو ہے کہ پراپرٹی کی قیمتیں بڑھنے لگتی ہیں جو لوکل آبادی کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں مگر اس کے مثبت ثمرات زیادہ ہیں – باہر سے آنے والا سرمایہ ملک میں خرچ ہوتا ہے جس سے سب کے کاروبار صنحت وغیرہ چلتی ہے – اس سرمایہ میں ڈالر آنے سے امپورٹ کے لئے ڈالر میسر ہوتے ہیں – ہر حکومت کے لئے اس کی آبادی کی بہتری اس کا ٹارگٹ ہوتا ہے اور یہ سرمایہ ان فیملیوں کو آسانیاں فراہم کر کے حکومت کے سر سے یہ بوجھ ہٹاتا ہے – ویسے تو اور بہت فائدے ہونگے جو شاہد عباسی صاحب جیسے محیشت دان سمجھا سکتے ہیں – پس تحریر : چھ مہینے پہلے اسٹاک کی خرید و فروخت کا کام شروع کیا تھا – ائستہ ائستہ کافی سرمایہ بھی اس میں لگا دیا اور شام کا زیادہ و قت اس کی ریسرچ اور آرٹیکل ریڈنگ میں گزرتا ہے اسلئے فورم پر حاضری کافی کم ہے – امید ہے دو چار مہینے میں بنیادی تربیت مکمل ہو جائے گی اور باقی کاموں کے لئے زیادہ وقت ملے گا

اعوان بھائی،
آپ نے دو باتوں کو مکس کرکے واقعی آلو چاٹ بنا دیا ہے
بیرونی ترسیلات کا پراپرٹی مارکٹ میں پارک ہونا اور دیگر معاشی سرگرمیوں میں استعمال ہونا ایک بات نہیں ہے.
پراپرٹی مارکٹ خصوصا پلاٹوں میں آنے والا سرمایہ بجائے مزید معاشی سرگرمیوں کو ہوا دے، یہ اسکی ضد یعنی سرگرمیوں میں کمی کا باعث بنتا ہے کیوں کہ یہ کسی قسم کی پیداوار یا خدمات میں اضافہ کا موجب نہیں بنتا ہے بلکہ یہ ضرور ہے کہ اگر سرمایہ کاری ہاوسنگ سوسایٹی میں یا تعمیراتی شعبوں میں ہو تو اس سے جڑی مقامی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا ساتھ ساتھ اس سے درآمدات میں بھی اضافہ ہوگا کیوں کہ مقامی صنعت مقامی ضروریات کو نہایت محدود پیمانہ پر پورا کرتی ہے . پراپرٹی کی قیمتیں بڑھنے سے کاروباری حضرات کے لئے کمرشل پراپرٹی کا حصول مہنگا ہو جاتا ہے جو کہ ایک مرتبہ پھر کوسٹ آف ڈوینگ بزنس میں اضافہ کا باعث بنتا ہے جو کہ آپکی مصنو عات اور خدمات کو مہنگا کردیتا ہے
باقی جب ترسیلات زر عام افراد کے ہاتھوں میں بھی پہنچتی ہیں تو منڈی کی سرگرمیوں میں اضافہ ضرور ہوتا ہے اور اشیا اور خدمات کی کھپت میں اضافہ بڑھ جاتا ہے یہ مصنوعات بھی اگر درآمدات پر منحصر ہوں جیسے موبائل فونز، کمپیوٹرز، الیکٹرونکس وغیرہ تو آپ کے امپورٹ بل میں اضافہ ہوتا ہے جس سے مقامی کرنسی پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور مجموعی طور پر مہنگائی میں اضافہ کی صورت میں پوری قوم کو بگھتنا پڑتا ہے

نوٹ: آپ کے نئے مشغلے کا جان کر خوشی ہویی امید ہے جلد ہی آپ دانشگردی پر بے فضول میں مٹر گشت کرتے ارکان کی بہبود کے لئے پر مغز سرمایہ کاری والے آرٹیکل لکھ کر دعاؤں کے طالب ہوں گے

Navigation

DanishGardi