پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

Home Forums Siasi Discussion پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

#7
Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 167
  • Posts: 7851
  • Total Posts: 8018
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی کے امکانات

میرے تجزئیے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھی بقاء کا راستہ ایک ہی ہے اور وہ ہے عمران خان کی سپورٹ، اس کے علاوہ اگر کسی اور آپشن پر اسٹیبلشمنٹ اعتماد کرنے کی غلطی کرے تو اس کے پرخچے اڑا دئیے جائیں گے۔ کیونکہ عمران خان کے سُدھائے ہوئے ٹائیگرز چیاوں چیاوں کرکے اس اصطبلشمنٹ کا ناطقہ بند کردیں گے اور وہ بھی اس صورتحال میں کہ ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں اور ایک بہت بڑی مذہبی پارٹی پہلے ہی مخالف ہو۔

مجھے نہیں لگتا مقتدرہ کبھی اپوزیشن کی سائیڈ لینے پر آمادہ ہو یہ اس کی بقاء کا معاملہ ہے۔ البتہ پی ڈی ایم کی تحریک وغیرہ بس لہو گرم رکھنے کا ایک بہانہ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ دو چار نسلیں مزید یہ عذاب بھگتیں گی تو شائید کوئی روشنی کی کرن دکھائی دے فی الوقت موجودہ اپوزیشن کا نہ تو وہ اخلاقی کردار ہے نہ جرات کہ وہ مقتدرہ کو چیلنج کرسکیں۔ اسی تنخواہ پر گذارہ کرنا پڑے گا۔

Navigation

DanishGardi