Awan
Participant
Offline
  • Professional
#20
اعوان بھائی، آپ ہمیشہ دلچسپ نکتہ نگاہ سامنے لاتے ہیں. آپ نے فرمایا ہے کہ پراپرٹی کی قیمتیں بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں ، اس بات کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہم لوگوں کی معلومات میں بھی بیش بہا اضافہ ممکن ہو سکے. باقی یہ کہاوت ہم نے بھی سنی تھی کہ جس نے لاھور نہیں دیکھا وہ جمیا نہیں . اسی سلسلے میں بچپن میں لاھور جاکر جمنے کی اس شرط کو پورا کیا مگر جب ڈومیسائل کا مطالبہ کیا تو جواب میں ٹھینگا ملا . خوشقسمتی سے اسی دورہ میں مرد مومن مرد حق جناب ضیاء الحق اور انکے منہ بولے سیاسی فرزند ارجمند کی زیارت نصیب ہویی الحمدوللہ :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

گھوسٹ بھائی شاید میں اپنی بات سمجھا نہیں پایا – بیرونی سرمایہ آنے کا ایک منفی پہلو ہے کہ پراپرٹی کی قیمتیں بڑھنے لگتی ہیں جو لوکل آبادی کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں مگر اس کے مثبت ثمرات زیادہ ہیں – باہر سے آنے والا سرمایہ ملک میں خرچ ہوتا ہے جس سے سب کے کاروبار صنحت وغیرہ چلتی ہے – اس سرمایہ میں ڈالر آنے سے امپورٹ کے لئے ڈالر میسر ہوتے ہیں – ہر حکومت کے لئے اس کی آبادی کی بہتری اس کا ٹارگٹ ہوتا ہے اور یہ سرمایہ ان فیملیوں کو آسانیاں فراہم کر کے حکومت کے سر سے یہ بوجھ ہٹاتا ہے – ویسے تو اور بہت فائدے ہونگے جو شاہد عباسی صاحب جیسے محیشت دان سمجھا سکتے ہیں –
پس تحریر : چھ مہینے پہلے اسٹاک کی خرید و فروخت کا کام شروع کیا تھا – ائستہ ائستہ کافی سرمایہ بھی اس میں لگا دیا اور شام کا زیادہ و قت اس کی ریسرچ اور آرٹیکل ریڈنگ میں گزرتا ہے اسلئے فورم پر حاضری کافی کم ہے – امید ہے دو چار مہینے میں بنیادی تربیت مکمل ہو جائے گی اور باقی کاموں کے لئے زیادہ وقت ملے گا

×
arrow_upward DanishGardi