Awan
Participant
Offline
  • Professional
#17
گھوسٹ بھائی یہی باتیں دوسرے لوگ بھی کر چکے کہ بیرونی ترسیلات سے پراپرٹی کی قیمتیں بڑھتی ہیں مگر اس کے محیشت پر مجموشی طور پر مثبت اثرات پڑتے ہیں – موجودہ حکومت جو مورٹگیج سسٹم لا رہی ہے ائستہ ائستہ اسی سے گھر بمعہ پلاٹ خریدے جائیںگے – ویسے پنجاب میں پراپرٹی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پچھلے کچھ سالوں سے پروپرٹی کو بار بار بیچنے کی صورت میں خصوصی ٹیکس کی وجہ سے پروپرٹی کو ہاٹ ایٹم بنا کر سیل کرنے میں کمی ہوئی ہے اور پروپرٹی ڈیلروں کا کام مندا مگر اصلی خریدار کے لئے بہتری ہوئی ہے – محلوم نہیں باقی صوبوں میں یہ ہے کہ نہیں مگر پنجاب میں یہ کامیابی سے چل رہا ہے اور بظاھر چور دروازے نہیں ہیں – پرانے مالک اور نئے مالک کی پروپرٹی پر تصویر جو دفتر والوں نے خود لی ہو بھی پپرز میں ہوتی ہے اس سے جھلسازی میں کافی کمی ہوئی ہے -اسی طرح کرائے دار کے کوائف تھانے میں جمع کرنے سے سیفٹی اور سیکورٹی ہے یوں گھر سے متعلقہ سب چیزیں ایک سسٹم کے اندر آ رہی ہیں کمرشل گاڑیوں کی مکمل انسپکشن ہر چھ مہینے بھد اور سفیٹی پاس نہ کرتی دھوئیں والی گاڑی ریجیکٹ ہو جاتی ہے – لوگوں کا کہنا ہے ہمیں پتا ہی نہیں ہوتا گاڑی رکشہ کہاں گیا ہے اور کون پاس فیل کر رہا ہے تو رشوت کیسے دیں – لاہور کافی حد تک ایک ماڈل شہر بنتا جا رہا ہے کومپٹرائز ڈرائیونگ لائسنس تو بیس سال پہلے ہی بنتے تھے اور بینک بھی اس وقت بھی ابھی صرف پنجاب کے ڈیجیٹل یا کمپیوٹرائزڈ ہوئے تھے – سوری پروپرٹی سے موضوع ہٹا کر میں نے لاہور کا اشتہار چلا دیا مگر یہ باتیں بہت سے دوستوں نے نہیں سنی ہونگیں جو لاہور نہیں جاتے – ایسے ہی تو نہیں کہتے جنے لاہور نی ویکھیا او جمیا ہی نہیں –

:lol: :lol:

×
arrow_upward DanishGardi