Ghost Protocol
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
#10
پراپرٹی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نسبت بیسیوں گنا پیسہ مقامی کالے دھن کا ہے۔ اس کے علاوہ انڈسٹریالسٹ نے بھی پچھلے پندرہ سال میں اپنا پیسہ انڈسٹری سے نکال کر ریل سٹیٹ میں انویسٹ کیا ہے۔ مثلا اگر خورشید شاہ سکھر شہر کی ہر بڑی پراپرٹی کا مالک ہے اور اس کی ورتھ پانچ سو ارب بتائی جاتی ہے تو میٹر ریڈر سے یہاں تک کا سفر ایک کھلی کتاب مانند ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ سب سیاست دان، بیوروکریٹ ،جج اور جنرلز مل کر تقریبا ۸۰۰۰ ارب کی پراپرٹی کنٹرول کرتے ہیں۔

شاہد بھائی،
پاکستان کی پراپرٹی سیکٹر کے حوالے سے حتمی اعداد و شمار تو شائد فرشتوں کے پاس ہی ہوں گے جو بات سامنے کی ہے کہ پراپرٹی مارکٹ میں بوم مشرف کے دور سے شروع ہوا یہ وہ وقت ہے جب منی لانڈرنگ ، حوالہ وغیرہ پر سختیاں شروع ہو گئیں اور ترسیلات زر میں بے تحاشا اضافہ ہوا میں نے اپنی آنکھوں سے دبئی میں بحریہ ٹاون کے شروع کے پراجیکٹس میں لوگوں کی قطاریں دیکھیں تھیں .
مشرق وسطی میں کام کرنے والے محنت کشوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ایک دن انکو واپس اپنے وطن جانا ہے لہذا انکی اولین ترجیح اپنی چھت کی تعمیر ہوتی ہے عموما لوگوں کو بینکوں کی طرف سے آسان شرائط اور پاکستان کے مقابلہ میں کہیں کم سود پر قرضوں کی سہولت مل جاتی ہے جو وہ اس مد میں بھی استعمال کرتے ہیں
اگر آپ نمبرز کو بھی دیکھیں تو اگر فرض کریں کہ پچھلے ٢٠ سالوں میں ١٥٠ ارب ڈالر بھی پراپرٹی میں آیا ہے تو آج کی مالیت کے اعتبار سے یہ رقم ٢٠ ہزار ارب روپوں سے زیادہ کی بنتی ہے جو کہ ایک انتہائی سائز ایبل نمبر ہے
آپ کی یہ بات مجھے درست لگتی ہے کہ کالا دھن بھی اس کھیل کا بڑا حصہ بنا ہو گا مگر یہ کالا دھن ٢٠٠٢ سے قبل کہاں تھا؟ کیا لوگوں گدوں کے نیچے کیش کی صورت میں چھپا کر سوتے تھے ا؟
معیشت سے تو ظاہر ہے میری شد بدھ معمولی سی ہے مگر ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ بیرون عامل کے بغیر مقامی مارکٹ کسطرح اتنی دولت پیدا کرسکتی ہے؟ مقامی دولت تو ہم پیدا کرتے نہیں ہیں سارا انحصار تو درآمدات پر ہے اور مقامی بینکوں کا بھی اس سلسلے میں قابل ذکر کردار نہیں ہے .

آپکے خیال میں جن دو بڑے پراپرٹی کے پراجیکٹس کا وزیر اعظم صاحب ذکر کرتے ہیں کیا وہ مقامی سرمایہ کاری کے لئے ہے یا بیرون سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے ہے؟
میرا اصل نکتہ جو میں زیر بحث لانا چا رہا تھا وہ مقامی آبادی کے ایک بہت وسیع طبقہ کے کی پہنچ سے انکی چھت کا خواب صرف ایک خواب ہی رہ گیا ہے اور اگر اس پہلو پر توجہ نہیں دی گئی تو اس کے انتہائی دور رس اثرات مرتب ہوں گے
ویسے بہت سارے عناصر اس طرف بھی اشارہ کررہے ہیں کہ پراپرٹی میں بہت بڑا ببل موجود ہے جو کہ بڑھتا ہی جارہا ہے یہ قیمتیں غیر فطری ہیں اور جب یہ ببل پھٹے گا تو بہت سارے لوگ اپنی عمر بھی کی جمع پونجی سے محروم ہو جائیں گے
آپ کے خیال میں حکومت اس صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے کیا اقدامات کرسکتی ہے یا اسکو کرنا چا ہئے؟

  • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
×
arrow_upward DanishGardi