Home Forums Siasi Discussion وزیر اعظم کا المیہ وزیر اعظم کا المیہ

#8
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 152
  • Posts: 2950
  • Total Posts: 3102
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: وزیر اعظم کا المیہ

اعوان بھائی، پی ڈی ایم کے حوالے سے مارکٹ میں آپ کا کویی اپڈےٹڈ تجزیہ آگیا ہے یا پرانے تجزیوں سے ہی کام چلانا پڑے گا. یاد پڑتا ہے لاھور جلسہ سے قبل آپ کے قلم میں بھی بجلی سی آگئی تھی

گھوسٹ بھائی فورم پر زیادہ آنا نہیں ہوتا اسلئے دیر سے جواب کے لئے سوری – پی ڈی ایم اسی طرف جا رہی ہے جہاں اسے جانا چاہئے تھا – خان حکومت کو گرانا کوئی نفے کا سودا نہیں تھا – خان حکومت گر جاتی تو خان نئی حکومت کو کسی صورت نہ چلنے دیتا اور وقت نہیں ملا کا کا بھی رونا روتا – بہتر ہے آنے والے وقت میں اسٹیبلشمنٹ سے اپنے تحلقات بہتر بنائے جائیں – اسلئے نہیں کہ وہ اپوزیشن کو لانے میں مدد کریں بلکے اسلئے کہ وہ خان کو پچھلی بار جیسا کھلا میدان نہ دے – اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر تو وہ پچھلی بار نہیں جیت سکتا تھا تو اب تو آزمانے میں کیا حرج ہے اور قابل ہے کے دو ٹیگ بھی اتر چکے – طاقت میں آ کر عوام میں اپنی جڑیں پھیلائی جا سکتی ہیں مگر خان نے اسے ایک سیاسی پارٹی کے طور پر کبھی نہیں چلایا تو جڑیں کیسے مظبوط ہونگی – اپوزیشن کے لئے بہتر ہے اپنے وورکرز کا لہو گرم رکھیں جلسے جلوس دھرنے لونگ مارچ سب کچھ حرکت میں برقت ہے اور حکومت پر تنقید کے لئے بہترین مواقعے ہیں – کووریج بھی ملتی رہے گی ورنہ تو چینل بھی کہنے لگے تھے کہاں ہے اپوزیشن – اب اپوزیشن ہر جگہ ہے اور دھما چوکڑی مچائے رکھے گی یہی ان کے لئے بھی بہتر ہے اور جمہوریت کے لئے بھی – خان کے لئے آخری ڈھائی سال موقع ہے اگر عوام کے دل جیتنے ہیں تو –

×
arrow_upward DanishGardi