BlackSheep
Participant
Offline
  • Professional
#31
این ایچ ایس سے میرا واسطہ بہت رہتا ہے

بلیور۔۔۔۔۔

میرا انتہائی ہمدردانہ و مخلصانہ مشورہ ہے کہ چونکہ آپ کا این ایچ ایس سے بہت واسطہ پڑتا رہتا ہے تو آپ اُن کے پاس جاؤ اور اُنہیں بتاؤ کہ مجھے جھوٹ بولنے کی بیماری لاحق ہے اور اب یہ بیماری ٹرمینل اسٹیج پر داخل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔۔۔۔۔ خدارا میرا علاج کرو۔۔۔۔۔

اُن کو بتاؤ کہ چونکہ مَیں ایک نادر قسم کا تخلیق کار ہوں لہٰذا جب مَیں ترنگ میں آتا ہوں تو ایک الگ ہی دُنیا تخلیق کردیتا ہوں جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ پچھلے سال مَیں نے مَستی و جذب کے عالم میں بورس جونسن جیسے غیر مسلم کو وضو کروادیا تھا اور اِس سال میرے خدا نے توفیق دی تو ملکہ برطانیہ کو کرونا کے موسم میں حج کراؤں گا اور پرنس فِلپ کے بجائے مَیں خود ملکہ کا مَحرم ہوں گا(مگر یہ بھی بتا دیجئے گا کہ جھوٹ بولنے کے معاملے میں مجھے خدا کی توفیق یا کسی اور کے سہارے کی بھی ضرورت نہیں ہے اور دروغ گوئی کے سلسلے مَیں انتہائی خود کفیل ہوں)۔۔۔۔۔ یہ ضرور بتائیے گا کہ ایک دفعہ تو مَیں نے انڈیا کے ایک کٹر ہندو سیاستدان کا صرف اپنے تخیلات کی مدد سے دھرم ہی بھرشٹ کر کے رکھ دیا تھا۔۔۔۔۔

اُن کو بتائیں کہ دانشگردی نامی بلاگ پر، جہاں مَیں اپنی تخیلاتی تجلیوں سے حقیقت کے ہر پہلو کو بھسم کرتا رہتا ہوں، وہاں پر میری دروغ گوئی پر میری ہر دفعہ ہی کھینچائی ہوتی رہتی ہے لیکن چونکہ ڈھٹائی کی صِفت بھی مجھے بہت ہی بڑی مقدار میں عطا ہوئی ہے تو مجھے زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن اب تو حال یہ ہوگیا ہے کہ اُس بلاگ کی ایک نادان نامی ممبر نے بھی میری تحریر کو پہلی دفعہ جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے۔۔۔۔۔

آپ اُن کے سامنے سیدھے سیدھے دو آپشن رکھ دیجئے گا۔۔۔۔۔

یا تو مجھے عقل کی ویکسین لگائی جائے یا پھر میری انتہاء درجے کے جھوٹ بولنے کی بیماری کا علاج کرایا ہے۔۔۔۔۔ اِس سے کم پر مَیں راضی نہیں ہوں گا۔۔۔۔۔

اُمید ہے این ایچ ایس والے آپ کی گذارشات پر غور فرماتے ہوئے ضرور آپ کا علاج کریں گے۔۔۔۔۔

;-) :) ;-) ™©

  • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
×
arrow_upward DanishGardi