آغاز جوانی میں ہم ذرا جھوم کے چلتے ہیں

Home Forums Siasi Discussion آغاز جوانی میں ہم ذرا جھوم کے چلتے ہیں آغاز جوانی میں ہم ذرا جھوم کے چلتے ہیں

#34
Zaidi
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 14
  • Posts: 738
  • Total Posts: 752
  • Join Date:
    30 May, 2020
  • Location: دل کی بستی

Re: آغاز جوانی میں ہم ذرا جھوم کے چلتے ہیں

جس طرح ستر سالوں سے فوج نے ملک کا استحصال کیا ہے بنیادی جمہوری حقوق غضب کئے ہیں . ایک سادہ پاکستانی بھی سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے کیا تقسیم کا فیصلہ غلط تھا

کریمہ بلوچ ، جس کی چند دن پہلے ہی موت واقع ہوئ ہے ، ظفر بلوچ کے ہمراہ 2016 میں طاہر گورہ ( جو ایک پٹا ہوا ،جانا پہچانا بھارتی ایجنٹ ہے ) کے پروگرام میں شر کت کی وڈیو دیکھ لیں ۔ میں نے بہت غور سے اس وڈیو کو دوبارہ سنا ہے اور مجھے محسوس ہوا ہے کہ کس چالاکی سے بھارتی ایجنٹوں نے معصوم اور دکھے ہوئے بلوچیوں اور پاکستان کی دوسری اکائیوں کو، جو پاکستان میں فوج کی سیاسی معاملات میں عمومی مداخلت کے شکار رہے ہیں، اپنے گھناونے عزائم کے لیے استعمال کیا ہے ۔
فوجی جنرلوں کے کالے کرتوتوں سے نفرت اپنی جگہ ، لیکن اس نفرت کی آگ میں اندھے ہو کر ایک ٹوٹے ہوئے ، پکے پھل کی طرح اپنے دشمن کی جھولی میں گرنا نری حماقت کے سوا اور کچھ نہیں ۔ وہ دشمن جو آج تک کشمیر کے لوگوں کی آبادی کو قبرستان میں بدلنے کے مشن پر گامزن ہے ، کسی بھی طرح سے محرومیوں کے ستائے ہوئے دلوں کی آواز نہیں ہوسکتا ۔

ہمارے فوج کے احمق دماغوں کو بھی سوچنے کے لیے ذھن پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ لوگوں کو اس قدر دیوار کے ساتھ نہ لگائیں کہ انکی نفرت کی آگ پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے لے ۔

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!