کچھ فورم کے بارے میں
Home › Forums › Siasi Discussion › کچھ فورم کے بارے میں › کچھ فورم کے بارے میں
Re: کچھ فورم کے بارے میں
Zaidi sahibمحترم زیدی صاحب ‘
بہت شکریہ
آپ نے بہت شاندار طریقہ سے بات سمجھا دی
میری نیت کچھ اور تھی اور میری تحریر کچھ اور منظر پیش کر گئی
اس موضوع پر بات چھیڑنے کی جب ہمت ہوئی تو آپ سے شرف گفتگو اعزاز ہو گا میرے لئے
ہماری فوج کا مزاج بھی یہاں لکھنے والوں سے مختلف نہی ہے۔ لکھنے والے بھی ان سے اپنے چائس کی مداخلت پر خوش اور ناپسند قسم کی مداخلت پر ناراض ہوتے ہیں اور فوج بھی اپنی پسند ہی سے مداخلت کرتی ہے۔ فوج کی مداخلت کے خلاف عمومی بیانیہ بھی کچھ کچھ موجودہ حکومت کے احتساب جیسا ہے یعنی سلیکٹوو۔ نواز شریف اور دخترِ شریفاں ایک سال ڈیل کی کوشش کرتی رہی تو اس مداخلت پر کسی کو اعتراض نہ ہوا، ۲۰۱۳ اور اس سے پہلے کے سارے الیکشنز میں ان کی مداخلت بھی درگزر۔ دخترِ شریفاں ان ہی سے درخواست کرتی ہے کہ سلیکٹڈ کو ہٹا دے تو ہم فوج سے بات کریں گے یہ جائز کہ سب کے منہ بند۔ لیکن صرف ۲۰۱۸ کا الیکشن مسئلہ بن گیا۔ میرا خیال ہے سلیکٹڈ احتساب ہی کی طرح یہ فوجی مداخلت کے خلاف واویلا بھی لاحاصل سیاسی حربہ ہی ہے۔