کچھ فورم کے بارے میں

Home Forums Siasi Discussion کچھ فورم کے بارے میں کچھ فورم کے بارے میں

#23
JMP
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 276
  • Posts: 4527
  • Total Posts: 4803
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: کچھ فورم کے بارے میں

جے بھائی میرے خیال میں زیدی صاحب نے جتنا اچھا لکھا ہے میں اتنی اچھی وضاحت نہیں کر سکتا تھا -جب ہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ یا اینٹی آرمی کہتے ہیں تو اس کا واضح مطلب فوج میں شامل ایسے عناصر سے ہوتا ہے جنہوں نے اپنی حد سے تجاوز کیا اور اپنی آئینی اور قانونی ذمے داری کی بجائے ملک کے ایسے محاملات میں مداخلت کی جو صرف سویلین کا حق تھے خواہ وہ ڈائریکٹ مارشل لاء کی صورت میں ہوں یا ایک سیاسی دور میں ایک کٹ پتھلی حکمران کی صورت میں ہوں – کچھ لوگ اس نفرت میں اتنا آگے نکل جاتے ہیں کہ پوری فوج سے ہی نفرت کرنے لگتے ہیں ، میں بحرحال ان میں سے نہیں ہوں – ہمارا جغرافیہ ایسا ہے کہ ہمیں ایک مظبوط فوج کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے اور رہے گی – مظبوط فوج کی ضرورت نے ہی ہمیں یہاں تک پوھنچاتا ہے – جب پاکستان بنا تو شرطیں لگیں کہ یہ ملک چھ مہینے سے زیادہ نہیں چل سکتا – ایک طرف انڈیا اور دوسری طرف شورش زدہ افغانستان کے ہوتے ہوئے ہم نے اپنی قومی آمدنی یا قرض امداد وغیرہ کا ستر فیصد فوج پر لگانا شروع کر دیا – ایوب خان کے دور میں امریکہ سے زیادہ امداد بھی ہم نے جنگی ہتھیاروں کی شکل میں لی – ایک غریب اور چھوٹے ملک کی فوج اتنی طاقت ور ہو جائے تو وہ طاقت سے پھٹنا شروع ہو جاتی ہے اور اسے لگتا ہے اس کا صرف بارڈر کنٹرول کا دائرہ بہت محدود ہے اور وہ طاقت کے دوسرے مراکز میں بھی دخل اندازی شروع کر دیتی ہے – یہی ہمارے ساتھ بھی ہوا ہے – اس میں پوری فوج کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہے – بحرحال موجودہ بندوبست میں فوج کے سیاسی کردار کی وجہ سے ان کی جتنی بے عزتی ہوئی ہے کم از کم اگلے دو الیکشن تک وہ سیاسی عمل میں مداخلت سے باز رہے گی -ممکن ہے یہ میری خوش فہمی ہو مگر مجھے لگتا ہے کہ عمران خان فوج کی مدد سے وزیر اعظم بننے والوں کا بہادر شاہ ظفر ثابت ہو گا -آج مولانا فضل ا رحمٰن کا ایک بیان چھپا ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ طاقت وروں نے اس سے کہا ہے کہ تم لوگ جانو اور خان جانے ہم بیچ میں نہیں آئینگے – یہ ایک تبدیلی ہے جو اشارہ کرتی ہے کہ ممکنہ طور پر فوج اگلے الیکشن میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے گے اور یہی ہم چاہتے ہیں –

Awan sahib

محترم اعوان صاحب

بہت بہت شکریہ

مجھے یقین کامل تھا کے میں آپکی بات کو غلط سمجھا تھا. پہلے محترم زیدی صاحب نے سمجھایا اور اب آپکی مفصل تحریر سے بلکل عیاں ہو گیا کہ آپکا مفہوم سمجھنے میں مجھ سے غلطی ہوئی تھی .

اور نہ صرف مجھ سے آپکا مفہوم سمجھنے میں غلطی ہوئی بلکہ میں ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح اپنا مدعا بیان نہ کر سکا

چونکہ فوج اور اس کا کردار یہاں اس موضوع کا مقصد نہیں ہے لہٰذا میں یہاں اس گفتگو کو آگے نہیں بڑھاؤں گا

اگر ہمت ہوئی تو شاید کہیں اور اس موضوع پر آپ سے سیکھنے کی کوشش کروں گا

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!