JMP
Participant
Offline
  • Professional
#22

جے ، ایم پی صاحب، سچ تلخ ضرور ہوتا ہے لیکن بالاخر مسلط ہو کر رہتا ہے ، آپ کی بات میں واقعی وزن ہے کہ یہاں کوئ بھی اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والوں کے خلاف نہیں ، مگر یہ جملہ معترضہ بہت معنی خیز بھی ہے اور شاید باعث اعتراض بھی ۔ ہماری 70 سالہ تاریخ بہت زیادہ باعث افتخار نہیں ، اور جہاں دشمن نے کمند لگانے میں کوئ کسر نہ چھوڑی وہیں ہماری مسلح افواج کے بڑوں نے بھی دل کھول کر دل پشوری کی ہے ۔ یہ بات آپ کے نزدیک اچھنبے کی نہیں کہ جہاں ہماری مسلح افواج کے حلف میں غیر قانونی حکم کو تسلیم کرنے سے انکار فرض قرار دیا گیا ہے ، وہیں ملک کا اعلی دستور بار بار پیروں میں روند کر جنگل کے طاقت کے قانون ، جس کی لاٹھی ، اس کی بھینس ، کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے اور ملک کا ایک سپاہی بھی اپنی پیٹی اتار کر اس کے خلاف احتجاج نہ کر سکا ہے ۔ کیا ہم اسے نظم و ضبط کی ایک اعلی مثال قرار دیں یا اپنے حلف کی بدترین خلاف ورزی ؟ یہ سوال پوچھنے والے غداری کے سرٹیفکٹ کیوں حاصل کرتے ہیں ؟

Zaidi sahib

محترم زیدی صاحب ‘

بہت شکریہ

آپ نے بہت شاندار طریقہ سے بات سمجھا دی

میری نیت کچھ اور تھی اور میری تحریر کچھ اور منظر پیش کر گئی

اس موضوع پر بات چھیڑنے کی جب ہمت ہوئی تو آپ سے شرف گفتگو اعزاز ہو گا میرے لئے

×
arrow_upward DanishGardi