نااھل الیون

Home Forums Siasi Discussion نااھل الیون نااھل الیون

#9
GeoG
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 83
  • Posts: 5559
  • Total Posts: 5642
  • Join Date:
    12 Oct, 2016

Re: نااھل الیون

زیدی صاحب، جب کویی چور، ڈاکو ، قاتل یا آیین کی خلاف ورزی جیسے جرائم کا مرتکب شخص پھڑا جاتا ہے تو مجبوری و شرمندگی میں اپنے ماضی کے اقدامات پر اظہار شرمندگی کرتا ہے اصول و قانون کی دنیا میں اسکی بحالت مجبوری اظہار ندامت کی کویی حیثیت نہیں ہوتی اور اسکو اپنے جرائم کی سزا تو بھگتنی پڑتی ہے ضیاء کی گود میں خالصتا مفاد پرستی کے تحت پرورش پانے والے میاں صاحب نے بےنظیر کی جائز حکومت کے خلاف فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر جس کھیل کی بنیاد رکھی اور چھانگا مانگا کا کلچر سیاست میں متعارف کروایا اور ایک جائز جمہوری حکومت کو گرانے کے لئے پنجاب کارڈ کا کھیلا اس سارے عمل نے پاکستان کی سیاست کا رخ ہی تقریبا تبدیل کردیا.اور کرپشن اس قوم کی رگوں تک میں سرایت کر گئی اب جبکہ اپنے ہی مفاد کے زیر سایہ میاں صاحب گنگا نہا کر پوتر ہونے کا جو ڈھونگ رچا رہے ہیں اور عمران خان کے انہی کی راہوں پر چہل قدمی پر جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہوے ہیں ایسے میں اگر وہ اپنے ماضی کے جرائم پر اظہار ندامت کرتے ہوے قوم سے معافی مانگتے تو پھر بھی اخلاقی لحاظ سے اس پوزیشن میں نہیں ہوتے کہ دوسرے چور کو چور ، ڈاکو کو ڈاکو یا قاتل کو قاتل کہہ سکتے یہاں تک کہ اپنے جرائم کی سزا بھگت چکے ہوتے. میری نظر سے تو میاں صاحب کا اپنے جرائم پر اظہار ندامت یا معافی بھی نہیں گزری ہے سزا کاٹنے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا. لہذا میاں صاحب کا عمران خان پر اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی کے حوالے سے تنقید جچتی نہیں ہے میاں صاحب کے تمام غیر متنازعہ جرائم سے کافی حد تک آگاہی کے باوجود میرے خیال میں آج بھی میاں صاحب پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سیاسی اثاثہ ہیں اور میرے پاس اس نظریہ کی حمایت میں کافی دلائل ہیں جنکا اظہار وقتا فوقتا میں انہی دھاگوں پر کرتا رہا ہوں Zaidi

جی پی بھائی – لکھا تو آپ نے درست ہے کہ اپنے اب کے جمہوری میاں صاحب نے ضیا کی گود میں پرورش پائی لیکن آپ کا دھیان شاید دوسرے پٹ پر نہیں گیا وہاں اپنے لندن والے بھائی تشریف فرما تھے اور پھر اس گود کا ان کو اتنا مزہ آیا کہ جب اپنے مشرف صاحب وارد ہوے تو انہوں نے گود کے درمیانی حصے پر بیٹھنا مناسب سمجھا تاکہ دونوں اطراف میں کوئی اور بیٹھ نہ سکے

:bigsmile:

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!