انا اور معیار
Home › Forums › Hyde Park / گوشہ لفنگاں › انا اور معیار › انا اور معیار
Re: انا اور معیار
انا کا ہونا بہتر ہے یا نقصان دے اسکا مطلب مجھے بس ا اتنا سمجھ میں آتا ہے کہ خودی جب خطرناک صورت اختیار کرنے لگے تو وہ انا کی شکل بن جاتی ہے جو کہ میری نظر میں سہی نہیں ہے میرا خیال ہے کہ خودی خود شناسی کا نام ہے خود کو جاننا سمجھنا اپنی ذمہ داریوں اور اپنے فرائض کو اچھے سے سرانجام دینا اپنی طاقتوں صلاحیتوں اور اختیارات کا ایسا استعمال کرنا کہ جو خود کا فاٸدہ تو دے مگر اگلے کو انقصان نہیںاور جب یہ خودی انسان کو مغرور بناۓ تو وہ انا میں شمار کی جا سکتی ہے یعنی انسان خود کو برتر اور دوسرے کو کم تر سمجھنے لگے یا کسی بھی معاملے میں خود کو ہمیشہ درست اور دوسرے کو غلط تو یہ انا کی صورت بن جاتی ہے جو معاشرتی اور گھریلو جھگڑوں کا سبب بنتی ہے اور جب سب اپنی جگہ پر اکڑے رہے اور فاصلے بڑھتے جاٸیں تو ایک انسان کی نظر میں دوسرے کی اہمیت کم ہو تو ایسی انا صرف نقصان دیتی ہے ۔۔۔ ضروری نہیں کہ میری اس منتق سے سب متفق ہوں مگر یہاں یہ بات اس لیے بھی کی ہے کہ خودی کو انا میں بدل جانے کے دکھ اور نقصان کا میرا اپنا ذاتی تجربہ بھی ہے
-
This reply was modified 1 month ago by
nayab.