Zaidi
Participant
Offline
  • Advanced
#13
Awan sahib

محترم اعوان صاحب

امید ہے آپ خیریت سے ہیں

میرے خیال میں آپکا کہنا درست ہے کے اس محفل میں مسلم لیگ نون کے حمایت کرنے والے زیادہ ہیں گو میں غلط بھی ہو سکتا ہوں

جہاں تک اینٹی آرمی کا تعلق ہے میرے خیال میں اس محفل میں کوئی بھی فوج کے اینٹی یا خلاف نہیں ہے. میرے خیال میں کچھ محترم شرکاء محفل فوج کے چند حلقوں ‘ کی سیاست میں مبینہ دخل اندازی کے خلاف ہیں . میں گو کے غلط بھی ہو سکتا ہوں

میرے خیال میں اس محفل اور اس کے شرکاء کو اینٹی آرمی یا فوج مخالف کہنا ایک انتہائی سنگین بات ہو سکتی ہے اس محفل کے مالک اور شرکاء کے لئے اور اگر آپکی بات سچ ہے تو میرے خیال میں ایسی سوچ رکھنا غلط ہے. فوج کے کسی اقدام کو ناپسند کرنا ایک بات ہے اور فوج کے مخالف ہونا کچھ اور. مجھے پاکستان کے قانون کی زیادہ خبر نہیں مگر شاید یہ ایک سنگین جرم ہو سکتا ہے .

مجھے یقین کامل ہے کے میں آپکی راۓ کو بلکل غلط سمجھا ہوں

جے ، ایم پی صاحب، سچ تلخ ضرور ہوتا ہے لیکن بالاخر مسلط ہو کر رہتا ہے ، آپ کی بات میں واقعی وزن ہے کہ یہاں کوئ بھی اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والوں کے خلاف نہیں ، مگر یہ جملہ معترضہ بہت معنی خیز بھی ہے اور شاید باعث اعتراض بھی ۔ ہماری 70 سالہ تاریخ بہت زیادہ باعث افتخار نہیں ، اور جہاں دشمن نے کمند لگانے میں کوئ کسر نہ چھوڑی وہیں ہماری مسلح افواج کے بڑوں نے بھی دل کھول کر دل پشوری کی ہے ۔ یہ بات آپ کے نزدیک اچھنبے کی نہیں کہ جہاں ہماری مسلح افواج کے حلف میں غیر قانونی حکم کو تسلیم کرنے سے انکار فرض قرار دیا گیا ہے ، وہیں ملک کا اعلی دستور بار بار پیروں میں روند کر جنگل کے طاقت کے قانون ، جس کی لاٹھی ، اس کی بھینس ، کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے اور ملک کا ایک سپاہی بھی اپنی پیٹی اتار کر اس کے خلاف احتجاج نہ کر سکا ہے ۔ کیا ہم اسے نظم و ضبط کی ایک اعلی مثال قرار دیں یا اپنے حلف کی بدترین خلاف ورزی ؟
یہ سوال پوچھنے والے غداری کے سرٹیفکٹ کیوں حاصل کرتے ہیں ؟

×
arrow_upward DanishGardi