خلائی مخلوق: معمہ اور معاملات
Home › Forums › Non Siasi › خلائی مخلوق: معمہ اور معاملات › خلائی مخلوق: معمہ اور معاملات

- Expert
- Threads: 386
- Posts: 8819
- Total Posts: 9205
- Join Date:
14 Sep, 2016
Re: خلائی مخلوق: معمہ اور معاملات
بات یہاں دجال کی ہی طرف موڈ گٸ ۔۔۔ جہاں تک خلاٸ مخلوق یا جنات کی بات ہے اس بات کو میں خود بھی حقیقت سمجھتی ہوں اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا مگر جن بزرگ اور بڑوں نے انکے متعلق آج تک جو بتایا ہے اسکو جھوٹ نہیں کہہ سکتی۔
خلای مخلوق کو آپ خلای کی بجاے صرف یہ کہہ لیں کہ اگر زمین جیسے بہت چھوٹے سے سیارے پر کروڑوں جاندار ہوسکتے ہیں تو دیگر کھربوں سیاروں پر کیوں نہیں ہوسکتے جو ہم سے بہت زیادہ بڑے بھی ہین اور وہاں پر زندگی کے لئے درکار وسائل بھی ہم سے زیادہ ہیں
جنوں کے متعلق میں کبھی تھریڈ بناوں گا بعض باتیں قرآن میں جو لکھی گئی ہیں ان کی وضاحت کروں گا کہ جن دراصل کیا ہیں، ایک بات آپ کو سوچنے پر مجبور کردے گی وہ بتا دیتا ہوں کہ ایک لفظ جرم یعنی جراثیم ہے۔ جراثیم بھی جن کی طرح ہمیں دکھای نہیں دیتا۔ جن اور انگلش لفظ جرم میں بھی کافی مماثلت لگ رہی ہے۔ پھر دونوں ملتے جلتے لفظوں کے معنی تو بالکل ایک ہی ہیں۔ جن کا مطلب ہی چھپا ہوا ہے جو دکھای نہیں دیتا اسی طرح جراثیم بھی دکھای نہیں دیتا بہت چھوٹا ہوتا ہے پرانے زمانے میں لوگ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بدنی صفای کیلئے مٹی کا استعمال کرلیتے تھے مگرقرآن میں انہیں اس بدنی صفای کیلئے ہڈیوں اور پتھر کے استعمال سے روکا گیا ہے اور اس کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ یہ پتھر اور ہڈیاں جنوں کی خوراک ہیں، آپ مائکروسکوپ سے ملاحضہ کرلیں ایک ہڈی یا پتھر پر بہت بڑی تعداد میں جن تو نہیں البتہ جراثیم دکھای دیں گے، یہ جراثیم واقعی ہڈیوں کو کھا جاتے ہیں اور کسی بھی مردہ جاندار کی ہڈیاں ان کیڑوں کی غذا بن جاتی ہیں یہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ قدرت کا ایکو سسٹم ہے اگر یہ نہ ہوتا تو دنیا ان مردہ اجسام کی سڑانڈ سے بدبودار ہوجاتی بلکہ کوی باقی نہ رہ سکتا،،، ۔کیا جن سے مراد جراثیم ہیں؟
غور کرین اور بتائیں
-
This reply was modified 1 month ago by
Believer12.