Tomorrow’s Pakistan
Home › Forums › Non Siasi › Tomorrow’s Pakistan › Tomorrow’s Pakistan
15 Dec, 2020 at 10:19 pm
#24
Re: Tomorrow’s Pakistan
بڑی حیرت ہے کہ انجان صاحب بھی ایسی علمی یا مثبت بحث کرنے یا کروانے کی اہلیت رکھتے ہیں، ہیٹس آف ٹو یو انجان بھائی۔
میری نظر میں پاکستان میں آئین کی حکمرانی کے علاوہ کسی اور معاملے کو درست کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ قانون تو پاکستان میں سڑک کنارے بیٹھ کر پیشاب کرنے پر جرمانے کا بھی ہے لیکن آج تک یہ جرمانہ نہ کسی نے کیا نہ کسی نے بھرا۔ پاکستان کا آئین اپنی اصلی شکل میں بحال کیا جانا چاہیئے ساتھ میں قائد اعظم کی 11 اگست کی تقریر کے مطابق ملک کو انہی خطوط پر چلایا جائے تو کسی معاملے میں کوئی رکاوٹ آئے گی ہی نہیں۔ لیکن یہاں مسلہ یہ ہے کہ طالع آزما اپنے اپنے تجربے کرنے کے چکر میں بیڑہ غرق کرتے جارہے ہیں۔