میرے وزیر اعظم کے کتُے دوست

Home Forums Siasi Discussion میرے وزیر اعظم کے کتُے دوست میرے وزیر اعظم کے کتُے دوست

#12
Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 167
  • Posts: 7821
  • Total Posts: 7988
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: میرے وزیر اعظم کے کتُے دوست

عاطف بھائی خان نے یہ تصویر صرف دکھانے کے لئے نہیں ظاہر کی کہ وہ اپوزیشن سے لاپروا ہے بلکے حقیقت میں ایک سوچ ہے کہ چونکے اپوزیشن اور خاص کر نون لیگ فوج کے خلاف بول رہی ہے تو فوج خود ان سے نبٹ لے گی – یہی سوچ مولانا کے پہلے دھرنے کے وقت تھی اور اس وقت واقعی فوج نے نبٹا بھی مگر خان صاحب اس وقت اوور کانفیڈنس کا شکار ہیں اور اگر یہ ہجوم آگے جا کر لونگ مارچ میں بے قابو ہو گیا اور فوج نے خان صاحب سے واقعی استعفیٰ مانگ لیا تو خان صاحب کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیںگے – حکومت نے آج سینٹ الیکشن ایک مہینہ پہلے کرانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ کسی قدر گھبراہٹ کو ظاہر کرتا ہے ویسے ممکن ہے یہ چالاکی بھی اوپر سے آئی ہو – آپ نے جس ویڈیو کا ذاکر کیا ہے یہاں لگا دیں اگر بہت زیادہ غیر اخلاقی نہیں ہے تو -باقی فوج کے خان صاحب سے استعفیٰ لینے کا کچھ خاص امکان نہیں ہے نواز اور مریم نے جو فوج کے ساتھ کر دی ہے وہ کسی صورت الیکشن کرا کر نون لیگ کو اپنے سر پر بٹھانے کا رسک نہیں لے گیں اور پچھلی بار سے دس گنا زور لگا کر بھی خان صاحب کو دوبارہ نہیں لایا جا سکتا –

سو فیصد متفق ہونے کے علاوہ میں اور کچھ لکھ بھی نہیں سکتا۔ بس ایک بات ہے کہ میں ذاتی طور پر خود بھی نہیں چاہتا کہ خان صاحب کو پانچ سال سے پہلے اقتدار سے محروم کیا جائے۔ ابھی ڈھائی سال میں ان کی کرامات ظاہر ہوئی ہے کہ نکمے اور نٹھلے لوگ ہیں تو تین سال میں اس پارٹی اور اس کے سلیکٹرز کا سیاسی جنازہ تیار ہوگا لیکن اگر اسے اتار دیا گیا تو یہ سیاسی شہید بن جائیں گے تاکہ پھر کسی موقع پر ڈس سکیں۔

شیخ رشید کی  پورن ویڈیو ریلیز ہوئی ہے ، نوکری کی خواہشمند کسی لڑکی کے ساتھ اور ٹوئیٹر کی خبروں کے مطابق شہزاد اکبر نے ریلیز کروائی ہے۔ ظاہر ہے اسے فورم پر پوسٹ نہیں کیا جاسکتا البتہ جیسے ہی میرے پاس مکمل ویڈیو آئی میں اسے سینڈ کردوں گا

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!