میرے وزیر اعظم کے کتُے دوست

Home Forums Siasi Discussion میرے وزیر اعظم کے کتُے دوست میرے وزیر اعظم کے کتُے دوست

#3
Zaidi
Participant
Offline
Thread Starter
  • Advanced
  • Threads: 12
  • Posts: 696
  • Total Posts: 708
  • Join Date:
    30 May, 2020
  • Location: دل کی بستی

Re: میرے وزیر اعظم کے کتُے دوست

زیدی صاحب آپ نے ساتھ شیخ رشید کی بھی تصویر لگائی ہے – شیخ صاحب وزیر داخلہ بننے کے بھد اور اہم ہو گئے ہیں اگرچےانہیں کسی بھی وزارت میں بھیج دیں وہ سیاسی بیانات ہی دیں گے – عام تاثر یہ ہے کہ آنے والے لونگ مارچ کے تناظر میں شیخ صاحب کو اپوزیشن سے نبٹنے کے لئے وزیر داخلہ بنایا گیا ہے – شیخ صاحب جلاؤ گھراؤ کے لئے مشهور ہیں اور وزیر داخلہ ٹھنڈے مزاج کا ہونا چاہئے جیسے کے چودھری نثار تھا جس نے بڑے تحمل سے دھرنے کو دو ہزار چودہ میں ڈیل کیا – خان صاحب اپوزیشن کو ٹھنڈا کر کے مزاکرات کی میز پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور بظاھر جلتی میں مزید تیل ڈالنے کے لئے ہی شیخ صاحب کو لایا گیا ہے – باقی وزیر اعظم صاحب کو کتوں سے کھیلتے دیکھ کر مجھے یہ خیال ضرور آیا ہے کہ آج اگر ان کی حکومت ختم ہو جائے تو ان کے پاس سوائے کتوں کے ساتھ کھیلنے کے کوئی کام نہیں ہو گا – عوام کی توبہ ہے جو انہیں دوبارہ اب منتخب کریں اور ان کے جلسوں میں بھی بھلے حاضری ہو لیکن جلسے سے باہر کسی کو کوئی خاص دلچسبی نہ ہو گی کیونکے خان صاحب اب صاف سلیٹ نہیں رہے آزمائے جا چکے ہیں اب ان کے وعدوں میں وہ کشش نہیں ہو گی جو پہلے تھی – خان صاحب کے ایک بار اقتدار سے نکلنے کی دیر ہے اس کے بھد دور دور تک میں انہیں وفاقی حکومت میں نہیں دیکھ رہا – کے پی میں خان فیکٹر کی وجہ سے انہیں دوبارہ بھی حکومت مل سکتی ہے –

اعوان صاحب، پاکستان کی سیاست میں جتنا زہر ، غلاظت ،جھوٹ اور لوٹا گیری شیخ رشید نے بھری ہے ، اس سے زیادہ شاید کوئ اور مشکل سے ہی پایا جائے گا۔ اس کے کرتوت کتوں سے بھی زیادہ ناپاک اور نجس رہے ہیں اور یہ تصویر اسی کی نشاندھی کرتی ہے ۔ اس بندے کی غلامانہ ذھنیت ہر فوجی آمر سے مل کر مذید پستی کی طرف مائل ہوئ ہے اور پاکستان کی سیاست میں فوجی مداخلت کی نشانی ہے ۔ہر آمر اور لالچی شخص کی طرح اس سگ پاکستان نے بھی ہر برتن پلید کیا ہے ۔

جہاں تک عمران اور کتوں کی تصویر کا اس موقعہ پر اجرا کا تعلق ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ اسے اپنی دماغی معائنہ کروانا چاہیے ۔ یہ ایک پیچیدہ نفسیاتی مریض ہے اس بارے میں مذید تفصیل ریحام خان نے اپنی کتاب میں بیان کی ہے ۔

۔

کنُد ہم جنس باہم جنس پرواز

ذیل میں جنگ اخبار لاہور کا صفحہ اول ملاحظہ فرمائیں ۔ کوئ حکومت جلسہ کی خبروں سے اس قدر خوفزدہ بھی ہوسکتی ہے کہ پورے کا پورا صحفہ ہی اپنے اشتہار کے لیے خرید لے ؟ جو کچھ مین اسٹریم میڈیا پر جلسے کے بارے میں کل جبرا” غلط خبریں ڈلوائ گئیں ، وہ اسی کتا خصلت کی نشاندھی کرتی ہیں ، ایک کامیاب جلسے کو ناکام ثابت کرنے کے لیے مرکزی اور صوبائ وزراء جس طرح حلق پھاڑ پھاڑ کر جھوٹ بول رہے تھے ، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم کا تیر ٹھیک نشانے پر لگا ہے ۔

View post on imgur.com

  • This reply was modified 1 month ago by Zaidi.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!