Believer12
Participant
Offline
  • Expert
#163
جی پی نے جو کچھ بھی ڈے ڈریمنگ کرتے ہوے کہا مجھے اس پر کوی اعتراض نہیں اللہ کرے کہ ایسا ہوجاے البتہ یہ ضرور کہناچاہوں گا کہ اسٹیبلشمینٹ کے خلاف کسی بھی سیاسی پارٹی کو کامیابی ملنا مشکل ہے جسکی وجہ سیاستدانوں کا اپنی ذات کے اندر کرپشن میں ملوث ہونا اور اپنے حمایتیوں کو ساتھ جوڑے رکھنے کیلئے ان کی کرپشن پر آنکھیں موند لینا ہے

ہمارے ایم پی اے تھے جب نوازشریف کا طوطی بولتا تھا تب وہ ن لیگ کے صوبای وزیر تھے جس سے آپ ان کی اہمیت کا اندازہ کرسکتے ہیں، جب ن لیگ کا زور ہوتا ہے تو ممبران اسمبلی کی وقعت بعض اوقات کونسلر جتنی بھی نہیں ہوتی۔ خیر ان ممبر اسمبلی نے مشرف کے دور میں ق لیگ جائین کرلی تھی۔ ان کی پرائیویٹ نشست میں جو بات ہوی وہ آنکھیں کھول دیتی ہے کسطرح ان ممبران کو کنگز پارٹی میں شمولیت کیلئے حکم آتا ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں رات نو بجے ایک جگہ بلوایا گیا بہت عزت کے ساتھ بریگیڈئیر لیول کے افسر نے ایک فائل ان کو تھماتے ہوے کہا کہ اسے پڑھ لیں پھر ایک درخواست کرنی ہے، ایم پی کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے فائل پکڑی تو سخت سردی کے باوجود ان کی جرابیں تک پسینے سے بھیگ گئیں تھیں، فائل میں ایک بینک لون کے پیپرز تھے جو ان کی بیٹی نے لیا تھا۔ اگرچہ وہ قرضہ واپس کرچکے تھے پھر بھی انہوں نے بحث کرنا مناسب نہ سمجھا اور درخواست قبول کرتے ہوے واپس آگئے

درخواست یہی تھی کہ چوہدریوں کی پارٹی کو جائین کرکے اسی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں

×
arrow_upward DanishGardi