پاکستان کیوں اچھا لگتا ہے
Home › Forums › Non Siasi › پاکستان کیوں اچھا لگتا ہے › پاکستان کیوں اچھا لگتا ہے
Re: پاکستان کیوں اچھا لگتا ہے
جی میری نظر میں سب سے بڑی وجہ یہ ہی ہوتی ہے البتہ کچھ لوگ باہر ترقی یافتہ ملکوں کے لائف سٹائل سے متاثر ہو کر بھی آ جاتے ہیں – میرے ایک جاننے والے پاکستان میں بہت اچھی جاب کرتے تھے اور جب یہاں ٹورنٹو آ کر فیکٹری کی مزدوری کرنی پڑی تو کہنے لگے کہ میرا دماغ خراب تھا جو اتنی اچھی ملازمت چھوڑ کر یہاں مزدوری کے لئے آیا – مجھے تو لگتا تھا باہر رہنے والی ساری دنیا کھا گئی اور میں رہ گیا – باہر مزے ہی مزے ہیں اور آدمی دنوں میں امیر ہو جاتا ہے یہ بہت غلط فہمی ہے ہمارے ملک کے لوگوں میں جو لاکھ سمجھانے پر بھی دور نہیں ہوتی ، یہاں آ کر ہی سمجھ آتی ہے ان لوگوں کو – میں اپنی ذاتی حیثیت میں کسی پچھتاوے کا شکار نہیں ہوں جو کیا ٹھیک کیا اور وقت کے ساتھ جو ترقی کرنی چاہئے تھی وہ بھی کی اس سے بھی خوش ہوں – میں سمجھتا ہوں اگر آپ کے پاس بہترین جاب یا کاروبار ہے اور آپ مالی طور پر آسودہ حال ہیں تو پاکستان رہنے کے لئے ایک بہترین ملک ہے یہ میری رائے ہے اور ہر ایک کا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے –