Tomorrow’s Pakistan

Home Forums Non Siasi Tomorrow’s Pakistan Tomorrow’s Pakistan

#8
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 144
  • Posts: 2862
  • Total Posts: 3006
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: Tomorrow’s Pakistan

اانجان صاحب اچھا تھریڈ شروع کرنے کا شکریہ – پاکستان کو سب سے پہلے دو تین باتیں ابتدا میں طے کرنی ہونگی
١- یہاں صرف جمہوریت ہو گی اور فوج کا کسی قانون سازی یا حکومت میں عمل دخل نہیں ہو گا – فوج ایک خود مختیار ادارہ ہو جو اپنا آرمی چیف بھی خود مقرر کرے گا وہ جو بھی معیار اپنے لئے مقرر کرنا چاہیں –
٢-خارجہ پالیسی صرف ملکی مفاد کے مطابق ہو گی جس میں ہمسایوں سے اچھے تحلقات اور تجارت بنیادی نقطہ ہونا چاہئے – نسل مذہب اور زبان فرقے کی بنا پر کسی ملک سے نہ دوستی رکھی جائے اور نہ دشمنی –
٣- عدالتیں خود مختار ہونگی ان کا چیف جسٹس بھی وہ خود لگائیں گی – جج مقرر کرنے کے لئے کسی بھی ملک کا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے جہاں کامیاب عدالتی نظام ہے جیسے انگلینڈ
٤- پولیس کا چیف بھی کوئی وزیر اعلیٰ نہیں لگائے گا صوبے کی پولیس اپنے لئے چیف خود مقرر کرے گی اس سے نچلی تعیناتیوں کے لئے بھی دنیا کی کسی بہترین پولیس کا ماڈل فولو کیا جائے –
٥- تحلیم صرف حکومت فراہم کرے گی کوئی پرائیویٹ اسکول کھول کر کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی -محکمہ تحلیم بھی سرکار کے اثر و رسوخ سے آزاد ادارہ ہو گا –
٦- علاج بھی صرف سرکاری ہو گا کوئی پرائیویٹ علاج یا ڈاکٹر کو پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت نہ ہو گی – محمکہ صحت بھی حکومت کے اثر رسوخ سے آزاد ہو گا –
٧- اسی طرح دوسرے ادارے بھی آزاد ہونگے – وزیر صرف بجٹ اور ترجیحات طے کریں گے کسی کو کوئی عہدہ نہیں دے سکیں گے
٨- تمام ترقیاتی کام شہری ادارے کریں گے جن کے اوپر لوکل گورنمنٹ ہو گی جہاں کونسلر اور سٹی میئر ہو گا
اور بھی بہت ہے مگر فلحال اتنا ہی

Anjaan

  • This reply was modified 1 month, 2 weeks ago by Awan.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!