Anjaan
Participant
Offline
  • Professional
#15
انجان صاحب صلاحیت نہ ہو تو تجربے اور شوق سے سیکھ کر پیدا ہو سکتی ہے مگر خان میں ایک اور مسلہ بھی ہے وہ ہے غرور اور ضد – وہ اپنے علاوہ کسی انسان کو قابل سمجھتا ہی نہیں ہے – جیسے بزدار کے محاملے میں وہ ضد پر اڑا ہے حالانکے اس کی وجہ سے پنجاب میں تحریک انصاف کمزور ہو رہی ہے اور ہوئی ہے – یہ ضد غرور اور گالی گلوچ کرکٹ کے زمانے سے اس کی شخصیت کا حصہ ہے – وہ جب کپتان تھا تو ہر کھلاڑی کو کسی معمولی غلطی پر بھی خوب گالیاں دیتا تھا – نواز نے جب سیاست شروع کی تو وہ خان سے بڑا بونگا تھا مگر نو جوان تھا تو بھاگ دوڑ کر کے اور کچھ شوق میں چیزیں سیکھ اور سمجھ گیا – خان کی یہ بدقسمتی بھی ہے کہ اسے وزارت عظمیٰ ستر سال کی عمر کے قریب ملی – ایسے وقت میں کچھ نیا سیکھنا بھی مشکل ہوتا تھا اور پچاس سال سے پڑی عادتوں سے بھی جان چھڑانا نا ممکن حد تک مشکل ہو جاتا ہے

قصور خان صاحب کا نہیں-کسی بھی حکمران کا نہیں- قصور عوام کا ہے جن کو آج تک اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کو عقلمندی سے استعمال کرنے کا احساس اور سلیقہ ہی نہیں آیا –

×
arrow_upward DanishGardi