موافق اور غیر موافق حالات کا اثر

Home Forums Non Siasi موافق اور غیر موافق حالات کا اثر موافق اور غیر موافق حالات کا اثر

#3
Zaidi
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 12
  • Posts: 696
  • Total Posts: 708
  • Join Date:
    30 May, 2020
  • Location: دل کی بستی

Re: موافق اور غیر موافق حالات کا اثر

اگر قدرتی آفات کا مطالعہ کیا جائے اور انسانی تاریخ کے اوراق کو پلٹا جائے تو نامساعد حالات اور فطری تباہیوں کے بعد بھی انسانی ارتقائ عمل پہلے سے زیادہ رفتار سے دوبارہ سرگرم عمل رہا ہے ۔ قومیں جنگ عظیم دوئم کی تباہیوں کے باوجود اپنی محنت اور عمل سے بگڑے ہوئے ناموافق حالات کے دھارے کو بھی اپنے حق میں بدل سکی ہیں اور آج ترقی پسند اور جدید قوموں میں سر فہرست ہیں ۔ ناموافق حالات، وقتی ناکامی اور مایوسی کا سبب ضرور بنے ہیں مگر قومیں اپنے کردار سے حالات کی منجھدار سے نکل کر سرخرو ضرور ہوئ ہیں ۔ قوموں کی تاریخ میں کردار سازی ، ترقی سے زیادہ مشکل رہی ہے اور کردار سازی ہی ناموافق حالات کو اپنے حق میں بدل کر ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی ضمانت رہی ہے ۔یورپ کی تاریخ جاننے والے پیگن سوسائٹی کے اس تاریک دور کو کسطرح بھول سکتے ہیں جہاں راہ چلتے جاھل باہر سے فضلہ اٹھا کر گھروں کے مکینوں کے دروازے اور کھڑکیاں نجاست سے بھر دیتے تھے ۔ لیکن آج حالات قدرے مختلف ہیں اور ان ہی قوموں کی زندگی میں شعور انہیں نہ صرف احساس دے گیا بلکہ تاریک اور گھٹے ہوئے راستوں سے باہر لے آیاہے ۔
اقبال نے تو بڑی خوبصورتی سے باد مخالف کو اپنا ہمدرد اور رفیق کہا ہے ۔

مائ ٹو پاؤنڈ آف فلش ۔

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!