کوئی خاموشی سی خاموشی ہے

Home Forums Non Siasi کوئی خاموشی سی خاموشی ہے کوئی خاموشی سی خاموشی ہے

#19
Zaidi
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 12
  • Posts: 696
  • Total Posts: 708
  • Join Date:
    30 May, 2020
  • Location: دل کی بستی

Re: کوئی خاموشی سی خاموشی ہے

شاید ایک وجہ ہے سیچو ریشن یا غالب کے انداز میں کہیں تو میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں فورم پر انتہائی گنے چنے لکھنے والے ہیں تقریبا سب ہی ایک دوسرے کے موقف سے واقف ہیں سب ہی کو سیاست نامی کھیل کے تمام تو نہ سہی، مگر اچھے خاصے اصولوں سے واقفیت ہو گئی ہے حتی کہ بوٹ پالیشیوں کو بھی بوٹوں کے نیچے کچی زمین کا اندازہ ہو گیا ہے تو ایسی صورتحال میں کیسی بحث و تکرار یا اسکا کیا حاصل؟

گھوسٹ صاحب اگر سیاسی مباحثے میں جدت نہ رہی اور یکسانیت چھلکنے لگی ہے تو چلیں پھر کائناتی تشکیل کے مجوزہ قوانین پر سیر حاصل بحث کی جائے ، وجود اور ناوجود کی گتھیوں کو سلجھایا جائے ، افلاس اور امارت کے معرکےسر کیے جائیں ، موت اور حیات کے فلسفے پر گفتگو بگھاری جائے ، انسانی نفسیات کے رموز کو موضوع گفتگو بنایا جائے ۔ کیا خیال ہے ;-) ؟

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!