کوئی خاموشی سی خاموشی ہے
Home › Forums › Non Siasi › کوئی خاموشی سی خاموشی ہے › کوئی خاموشی سی خاموشی ہے
5 Dec, 2020 at 6:32 am
#12

Participant
Offline
- Advanced
- Threads: 14
- Posts: 727
- Total Posts: 741
- Join Date:
30 May, 2020 - Location: دل کی بستی
Re: کوئی خاموشی سی خاموشی ہے
نادان، شاہد عباسی اور زندہ رود تو دوسرے فورم پردکھای دیتے ہیں کیونکہ ادھر تبدیلی سرکار کے حمایتی کم اور مخالفین زیادہ ہیں اوپر سے ان کا وقت کم ہوتا جارہا ہے اور پرفارمنس اور اکانومی وغیرہ کا بیڑہ ڈبانے کے بعد اب اس کا ڈھانچہ ریسکیو کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہوچکی ہیں، یہاں کی خامشی کی وجہ عاطف کا کم دلچسپی لینا اور بعض وفاتوں کی وجہ سے مستقل ممبران جیسے شیرازی اور سلیم رضا کا نہ آنا بھی ہے۔ میں بھی کچھ مصروف ہوگیا ہوں شامی بھی کم آرہا ہے شائد کرونا وبا نے سب کو فکروں میں ڈال دیا ہے
دراصل ، ہم میں ہر شخص اپنی خواہشوں کا اسیر ہے ۔ اپنی خواہشات کی تسکین کی خواہش ہر دروازے ، ہر زنجیر اور ہر قفل کو کھولتی ہے ۔ تجسس کو رقص کرتا دیکھنا چاہتی ہے اور احساس کو تکمیل کے مراحل سے گزارتی ہے ۔ اس سے قطع نظر کہ سراب میں ریت کے سوا کچھ نہیں ، افلاس میں بھوک کے سوا کچھ نہیں اور بناوٹ میں تصنع کی خاک کے سواہ کچھ نہیں ۔
عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا
حسن خود محو تماشا ہوگا
-
This reply was modified 1 month, 2 weeks ago by
Zaidi.