منافقانہ فضولیات

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں منافقانہ فضولیات منافقانہ فضولیات

#19
JMP
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 276
  • Posts: 4527
  • Total Posts: 4803
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: منافقانہ فضولیات

آرڈر آرڈر آرڈر جی صاحب کیا پسند کریں گے کھانے میں کیا کیا ہے آلو کی بیف بریانی ہے ، بھنڈی کی مٹن کڑھائی ہے ، پالکی چکن قورمہ ہے ، پنیری شرمپ کباب ہیں ایسا کرو پنیری شرمپ کباب ، پالکی چکن اور بھنڈی مٹن کڑھائی لے آؤ ، ساتھ میں نان بھی لے آنا اور ہاں جلدی جلدی لے آنا ، جن ہوٹلوں کے ہم باسی ہیں وہاں کھانا گرم گرم اور تازہ تازہ ملتا ہے اچھا صاحب ، ابھی لاتا ہوں یہ لیں صاحب ، آگیا آپ کا کھانا . مزے سے نوش کریں اور کسی چیز کی ضرورت ہو تو آواز دے لیجئے گا ویٹر او ویٹر یہاں آؤ جلدی آؤ جی صاحب کیا غلطی ہو گئی یہ کیا کھانا لاے ہو؟ شرمپ کباب میں تو صرف پنیر ہے ، شرمپ غائب ہے ، پالکی چکن قورمہ میں صرف پالک ہے چکن غائب ہے بھنڈی مٹن کڑھائی میں صرف بھنڈی ہے مٹن غائب ہے ، یہ کیا کھانا ہے ؟ ایسا ہوتا ہے کھانا ؟ ہمارے ہوٹلوں میں تو جو آرڈر دیا جاتا ہے وہی ملتا ہے جتنا مٹن چکن شرمپ لکھا ہوتا ہے اتنا ہی ہوتا ہے تھوڑا زیادہ ہی ہوتا ہے . سرکار ہمارا شیف ابھی نیا ہے سیکھ رہا ہے ، دوسرا یہ گوشت وغیرہ یہاں اتنی آسانی سے ملتا بھی نہیں ہے . ہم لوگ کوشش کررہے ہیں انشاللہ جلد سیکھ جائیں گے . خاک سیکھ جاؤ گے ، تم لوگ کبھی سیکھ نہیں سکتے ، شیف تو ہمارے ہوٹلوں میں ہوتے ہیں کھانا تو وہاں بنتا ہے ہم تو تم پر رحم کھاکر مدد کی نیت سے آئے تھے صاحب ، اگر ہم لوگ اتنے ہی نکمے ہیں تو آپ سکھا دیں کہ کھانا کسطرح بناتے ہیں ، آپ آجائیں ہمارا ہوٹل سمبھال لیں ، گوشت کی مارکٹیں بنالیں تاکہ آپ کی پسند کا کھانا یہاں بھی دستیاب ہو . کیا بات کررہے ہو کیا بات کررہے ہو ، ہم کو آرڈر دینا آتا ہے اور کھانا آتا ہے یہ بنانے وغیرہ کی فضولیات کی توقع ہم سے مت رکھو . تمھاری طرح ہم بھی بیوقوف ہوتے تو باہر کے ہوٹلوں میں کھانا کھانے کے بجائے تمھاری طرح بھنڈی کی مٹن کڑھائی کھا رہے ہوتے . نانسنس

Ghost Protocol sahib

محترم

آپ نے تو ایک ہی وار میں میری منافقت آشکارا کر دی گو اپنی ہی خامی کو بیان کرنے کی ناکام کوشش کی تھی میں نے .خود پر شرم تو بہت آئی مگر جس آپکی تحریر اور ادا دونوں ہی بہترین اور قابل ستائش ہیں.

آپکی صلاحیتوں کے بارے میں کسی نے کیا خوب کہا ہے

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

لطف آگیا پڑھ کر. بہترین اور بہت شکریہ

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!