وبا اور دعا

Home Forums Islamic Corner وبا اور دعا وبا اور دعا

#3
unsafe
Participant
Offline
Thread Starter
  • Advanced
  • Threads: 52
  • Posts: 884
  • Total Posts: 936
  • Join Date:
    8 Jun, 2020
  • Location: چولوں کی بستی

Re: وبا اور دعا

 مذہب تو علم کے حصول سے نہیں روکتا بلکہ جتنی بھی علوم کی ابتدای کتابیں تھیں وہ مزہبی لوگوں کی لکھی گئی تھیں، حساب، الجبرا، بائیالوجی، آسٹرانومی اورطب پر جو کتابیں مسلمان دانشوروں کی لکھی ہوی ہیں وہی آج کی جدید دنیا کی بنیاد بنیں تھیں ابھی ماڈرن کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرونا ویکسین تیار کرلی ہے جسکے ہیومن پر تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا چھیانوے فیصد تک موثر ہے، یہ ویکسین تیار کرنے والے جرمن بورن ترکی مسلمان میاں بیوی ہیں جو دونوں ریسرچر بھی ہیں اور ایک فیملی سے ہیں، سنا ہے شادی والے دن بھی وہ لیبارٹری میں تھے اور وہیں سے سیدھا شادی کی جگہ پنہچے لہذا مذہب کے پیچھے پڑنے کی بجاے یہ دیکھا کرو کہ مذہبی لوگوں کو اگر نکما کیا گیا ہے تو ان کے حکمران اس کے ذمہ دار ہیں یہ نہیں کہ مذہب نے انکو نکما کردیا ، کئی دفعہ ہم افغانیوں کی طرح اپنے فرسودہ رسوم و رواج کو مزہب سمجھنے لگ جاتے ہیں حالانکہ اس سے مذہب کی بدنامی ہوتی ہے اور آپ جیسے ناقد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں

…. بلیور صاحب ہمارا معاشرہ نظریاتی اعتبار سےدو گروپس میں تقسیم ہے ۔ ایک جو روائتی مذہب کے حامل ہیں۔ جو کٹراور شدت پسند مذہبی ہیں ۔ پاکستان میں ان کی واضح اکثریت ہے۔ ریاست اور حکومت پاکستان اسی روائتی کٹر مذہب کی حامل ہے اسی مذہب کی ریاستی سرپرستی ہوتی ہے، ہی مذہب پڑھایا، سنایا، دکھایا جاتا ہے۔ دوسرا مزہبی گروپ قدرے لبرل اور ریشنل ہے جس میں آپ جیسے لوگ شامل ہیں وہ سائنس اور مذہب میں کوئی متصادم تضاد نہیں دیکھتے، اور سائنس کی نئی ایجادات کو جھوٹ موت بنا کر اپنی مذھبی کتاب سے ملا کر اپنی اور دوسرے لوگوں کی دل پشوری کرتے رہتے ہیں . کیوں کہ مذھب چھوڑنا ان کے لئے محال ہے .

جس طرح یہ اپ لوگ مذھب اور سائنس کی لڑائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ممکن نہیں۔۔ یہ انسانی شعوری زندگی کے دو الگ الگ ڈیپارٹمنٹ نہیں ہیں۔۔ اگر یہ بات ایسی ہوتی، تو مذہب کبھی سائنسی تحقیق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنتا۔ اور نہ سائنس دانوں، مفکروں، فلاسفروں کو ازیتیں اور سزائیں دیتا۔۔۔ لیکن ایسا مسیحی دور میں بھی ہوا اور اسلامی دور میں بھی ہوا۔۔۔ کوئی مسلمان مفکر، فلاسفر، سائنس دان ایسا نہیں جسے اسلامسٹوں نے سزائیں نہ دی ہوں، ان پر کفر کے فتوے نہ لگائے ہوں۔۔۔ جن کا حوالہ آپ فخر سے اپنی اوپر والی پوسٹ میں دے رہے ہیں اور جن پر مسلمانوں کو فخر ہے ۔۔ یہ الگ سے ان کی مکاری بھی ہے اور جہالت بھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا، کہ مذہب اور سائنس یا عقل کی لڑائی ایک بنیادی لڑائی ہے۔ اور وہ ابتدا سے ہے۔۔۔۔ ۔۔ تفہیم کائنات سے ہی تعبیر کائنات کی سمجھ آتی ہے۔۔ آج جو جدید سیکولر تہذیبی معاشرے ہمارے سامنے ہیں۔۔ ان کی کونسی اخلاقی،سماجی، روحانی اقدار ۔۔ مزہب کی دی ہوئی ہیں؟
اصل میں ‘لبرل مذہب’ جس پر آپ چل رہے ہیں مذہب کی کوئی قسم نہیں ہے۔ اسی لئے پوری مذہبی تاریخ گواہ ہے۔ کہ کبھی لبرل/ریشنل مذہب کی بنیاد پرپائدارمعاشرے نہ بن سکے۔۔ اصل مذہب وہی ہے، جو مولوی، مسجد، مدرسے، روایات کا ہوتا ہے۔ لبرل مزہب ایک جعلی مصنوعی فرقہ ہے۔ ہمارے ہاں سرسید ، علامہ پرویز اور غامدی کو منہ کی کھانی پڑی۔۔ مسلمانوں نے ان کی اسلام کے بارے ‘جعلی تعیبر’ کو قبول نہ کیا۔

  • This reply was modified 1 week, 6 days ago by unsafe.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!