آئی ایس آئی کو پتہ ہے میں کیسی زندگی گزار رہا ہوں: وزیر اعظم عمران خان

Home Forums Siasi Discussion آئی ایس آئی کو پتہ ہے میں کیسی زندگی گزار رہا ہوں: وزیر اعظم عمران خان آئی ایس آئی کو پتہ ہے میں کیسی زندگی گزار رہا ہوں: وزیر اعظم عمران خان

#18
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 154
  • Posts: 15432
  • Total Posts: 15586
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: آئی ایس آئی کو پتہ ہے میں کیسی زندگی گزار رہا ہوں: وزیر اعظم عمران خان

باوا بھائی آپ کے جواب کا شکریہ – جی ایسا ہی لگ رہا ہے تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں لے جائے گی – نون لیگ کے سات تگڑے امیدوار اس بار تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں – یہ کالم جس کا لنک نیچے لگایا ہے اس میں کالم نگار کہتا ہے کہ یہاں سابقہ وزیر اعلی نے عوامی خدمت کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں اور یہ بات وہاں زبان زد عام ہے میں نہیں سمجھتا یہ کالم نگار نون لیگ کا سپورٹر ہے – https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107881064&Issue=NP_LHE&Date=20201113 گلگت بلتستان کی تمام الیکشن مہم نا تجربے کر مریم کے حوالے کرنا نون لیگ کا غلط فیصلہ ہے – ویسے مہم چلانے کا ایکسپرٹ حمزہ جیل میں بیٹھا ہے – بہرحال یہ مہم مریم کے لئے کافی سیکھنے کا موقع تھا اور امید ہے اس نے اس سے سیکھا ہو گا – مریم آ ئستہ آ ئستہ لیڈر شپ کے بنیادی اجزا کا تجربہ حاصل کر رہی ہے جس میں جیل جانا ، تن تنہا پورے الیکشن کی مہم چلانا ، اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان جیسے ملک میں للکار کر جلسے کرنا ،پر اعتماد لہجے میں انٹرویو دینا وغیرہ – میرے تجزیے کے مطابق بھی تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں لے گی لیکن میں اب بھی سمجھتا ہوں اپوزیشن کی تین پارٹیاں نون لیگ ، پیپلز پارٹی اور فضلو بابا کی پارٹی مل کر تحریک انصاف سے زیادہ سیٹیں لے سکتی ہے -مریم کے بی بی سی کو انٹرویو کے بھد کی صورتحال پر جلد ایک تھریڈ بنانے کا ارادہ ہے وقت ملنے کی صورت میں –

اعوان بھائی

کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر پسماندہ علاقوں کے الیکشن وفاق میں بر سر اقتدار پارٹی ہی جیتتی ہے

دو ہزار نو میں پی پی پی وفاق میں تھی تو پی پی پی کی بیس اور مسلم لیگ نوں کی دو سیٹیں تھیں. اس کے بعد دو ہزار پندرہ میں الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ نوں کی وفاق میں حکومت تھی. اس الیکشن میں مسلم لیگ نوں کی بائیس اور پی پی پی کی ایک سیٹ ہو گئی تھی

اب اگر پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں جیتتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کوئی اضافہ ہوگیا ہے. لوگ اپنے مفاد کیلیے بر سر اقتدار پارٹی کے ساتھ جاتے ہیں

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!