حکومت کی ناہلی چیک کرو …

Home Forums Siasi Discussion حکومت کی ناہلی چیک کرو … حکومت کی ناہلی چیک کرو …

#16
GeoG
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 83
  • Posts: 5543
  • Total Posts: 5626
  • Join Date:
    12 Oct, 2016

Re: حکومت کی ناہلی چیک کرو …

دنیا میں سات ارب سے زیادہ انسان ہیں اور صرف ایک ڈیڑھ ارب کے قریب مسلمان ہیں اسکا مطلب ہے کہ بقایا کم سے کم ساڑھے پانچ ارب لوگ مسلمان نہیں ہیں اور انکی نظر میں دین اسلام کی مقتدرہ ہستیوں کی اتنی ہی عزت ہوگی جتنی مسلمانوں کی نظر میں غیر مسلم مذہبی ہستیوں کی ہے لہذا تمام دنیا سے توقع رکھنا کہ اسلام کی مقدس ہستیوں کا اسی طرح احترام کیا جائے جسطرح مسلمان خود کرتے ہیں ایک غیر حقیقت پسندانہ اور غیر منطقی سوچ ہے. مگر مجموعی طور پر مسلمان اور خصوصا مسلم اکثریتی ممالک کے مسلمان ابھی اس منزل سے بہت دور ہیں جہاں انمیں یہ سنجیدہ گفتگو ہو کہ انکے جذبات کو ہوا دے کر انکو مشتعل کرنا کتنا آسان کام ہے دنیا کے کسی بھی کونہ میں کویی جنونی یا شرارتی شخص کویی شرارت کردے بس پھر کیا ہے مسلمانوں کی اکثریت احتجاج پر لگ جاتی ہے کہ ہمارے جذبات کا احترام کرو .اس احتجاج کے نتیجہ میں کبھی کویی فائدہ بھی ہوا ہے؟ کیا کبھی کسی نے مذہبی ہستیوں کا احترام شروع کردیا ہے یا مزید معتدل قسم کے لوگوں کی حمایت سے بھی محروم کردیا ہے؟ فرانس میں ہونے والے حالیہ واقعات اور فرانسیسی صدر کا اسمیں مزید ہوا بھرنا افسوسناک ہے یہ کسی اقدار کی حفاظت سے زیادہ داخلی سیاسی فائدہ کی بات زیادہ لگتی ہے فرانسیسی حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی جو مہم چل رہی ہے اسکا ازالہ کروڑوں ڈالر کی پی آر مہم کے ذرئیے بھی نہیں کیا جاسکتا ہے اور فرانسیسی مصنوعات کی فروخت میں کمی سے معاشرتی اور معاشی طور پر فرانس میں مقیم مسلمانوں کے متاثر ہونے کا خدشہ اپنی جگہ موجود ہے . ضرورت اس امر کی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اسلامی اور مغربی دنیا کے دانشور طبقات اس بحث کو فروغ دیں کہ دونوں اطراف کے انتہا پسندانہ رویوں کو اعتدال کی طرف کسطرح موڑا جائے اور کسطرح آنے والے نا خو شگوار واقعات سے بچا جائے.

جی پی بھائی احترام نہ کرنا اور تضحیک کرنا دو مختلف کیفیت ہیں

احترام نہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں مگر تضحیک پر کیا جا سکتا ہے

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!