Awan
Participant
Offline
  • Professional
#7
پہلے انہیں لگتا تھا کہ سب بےدام غلام بن چکے ہیں اور وہ کچھ بھی کرتے رہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں لیکن اس ایڈونچر کی دو چار منزلیں ہی سر کی تھیں کہ پوری دنیا میں ننگے ہوچکے ہیں اور ہر طرف سے لعنت و ملامت کا سلسلہ جاری ہے۔ اب مشکل یہ ہے کہ اعتراف کریں تب مصیبت اور جاری رکھیں تب بھی گلے میں فٹ۔ اس معاملے میں نواز شریف کی حکمت عملی بہت بہترین رہی ہے کہ سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔ ادارے کا ذکر کئے بغیر اس نے جس طرح افسران کا کھلم کھلا نام لیا ہے اس نے ان بدمعاشوں کی چولیں ہلا دی ہیں۔

عاطف بھائی جو ہو رہا ہے اس کے بھد نون لیگ نے اپنے آنے کے آگے کے امکانات کو مزید کم کر دیا ہے – فوج سے اتنی بڑی لڑائی لے کر آپ اقتدار میں نہیں آ سکتے بھلے اس کے لئے فوج کو کچھ کرنا پڑے – اگرچے اس بات کے امکان ہیں کہ باجوہ رجیم کے بھد آنے والی فوجی قیادت مختلف سوچے اور فوج کو سیاست سے الگ کرنے کا فیصلہ کرے – اگر ایسا ہوا بھی تو سب راستے شہباز شریف کی چوکھٹ سے نکلیں گے ورنہ نون مائنس شریف خاندان کی آپشن آزمائی جا سکتی ہے – تحریک انصاف کو کسی صورت دوبارہ نہ لایا جائیگا اور نہ لایا جا سکے گا – فوج عمران خان کی شکل میں ایک اور نواز شریف تیار نہیں ہونے دے گی اور نا عوام اب خان کی باتوں میں آئیں گے – نواز کی تحریک سے یہ ضرور ہوا ہے کہ فوج بہت گندی ہو گئی ہے اور آج ہر کوئی کھل کر فوج پر تنقید کر رہا ہے حکومت پر تنقید تو پہلے ہی سے ہر خاص و عام کا مشخلہ تھی – تاریخ کہتی ہے جب فوج بہت گندی ہو جائے تب بھی الیکشن میں مداخلت سے باز رہتی ہے – پہلے ملک دو ٹکرے کیا تو بھٹو کو آزادی ملی – پھر ضیاء کے دور میں عوام تنگ بھی تھی اور بڑے جنریل بسشمول آرمی چیف ہوا میں پھٹ چکے تھے تو پہلے بے نظیر کو اور پھر نواز کو کافی حد تک چھوٹ ملی اگرچے انیس سو نوے کا الیکشن سو فیصد فوجی مداخلت سے بھرپور تھا – مشرف کے گند کے بھد دو ہزار آٹھ میں پیپلز پارٹی اور دو ہزار تیرہ میں نون لیگ فوجی مداخلت سے محفوظ رہے – نواز دور میں نواز نے فوج سے اختلافات اتنے بڑھا لئے کہ فوج کے پاس خان کے سوا کوئی آپشن ہی نہ بچی – ابھی اگلی الیکشن میں تین سال پڑے ہیں تب تک شہباز گروپ فوج سے نون کی مائنس نواز ڈیل کرا سکتا ہے لیکن فلحال حکومت کے جانے کے کوئی امکان نہیں ہیں – نواز کی سیاست نے ایک بار پھر فوج کی مجبوری بنا دی ہے کہ فلحال خان کو جپھی مزید مظبوط کر دے – سول بالادستی کے لئے بحرحال جتنی پیش رفت اب ہو رہی ہے پہلے کبھی نہیں ہوئی –

×
arrow_upward DanishGardi