PTI Government to import wheat at Rs. 50/Kg or Rs. 2000 Per Maund!!!

Home Forums Siasi Discussion PTI Government to import wheat at Rs. 50/Kg or Rs. 2000 Per Maund!!! PTI Government to import wheat at Rs. 50/Kg or Rs. 2000 Per Maund!!!

#8
Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 167
  • Posts: 7821
  • Total Posts: 7988
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: PTI Government to import wheat at Rs. 50/Kg or Rs. 2000 Per Maund!!!

عاطف صاحب، یہ بھی اللہ کی مخلوق میں سے ہے ، لیکن واقعی بہت مہنگائ ہے اور لوگ تو اب اسے کھلے عام بد دعائیں دے رہے ہیں ۔ میں پاکستان کے مستقبل سے بہت مایوس ہوں ، کوئ ایک بندہ بھی ایسا سمجھدار اور عقلمند نہیں جو وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھنے کا اھل ہو ۔ فوجی اپنا ترانے لیے بیٹھے ہیں اور سیاستدان اپنا راگ الاپ رہے ہیں ۔یہ دونوں اپنی جنگ میں ملک کا بھتہ بٹھا رہے ہیں ۔

میرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا غم نہیں مجھے خوف آتش گل سے ہے ، کہیں یہ چمن کو جلا نہ دے ۔

ایک بار بلوچ طلباء اور عمائدین کا ایک وفد (چار پانچ سال قبل) بزرگ بلوچ لیڈر عطا اللہ مینگل جو اختر مینگل کے والد بھی ہیں اس بات پر مشورہ کرنے گیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عام بغاوت کا اعلان کرکے بلوچستان کو ایک الگ ریاست ڈیکلئیر کردیں۔  جس پر عطا اللہ مینگل صاحب نے فرمایا کہ دیکھنے سننے میں تو یہ بات بہت بھلی ہے لیکن ذرا سوچو کہ ایک طرف ایران ہو ایک طرف پاکستان اور ایک طرف افغانستان اور سمندر کے پار دبئی تو ہم سروائیو کیسے کرسکیں گے؟ یہ نہ ہو کہ چھوٹی مصیبت سے بچنے کیلئے بڑی مصیبت میں پھنس جائیں۔ پھر کِس کِس ملک کے خلاف احتجاج کرتے پھریں گے؟؟ عمائدین اور  یہاں کے بلوچ طلباء کا سیاسی شعور بہت بلند ہے اسلئے تقریبا تمام کو یہ بات سمجھ آگئی۔

اب مجھے ڈر لگا رہتا ہے کہ میں عمران کو تو گالیاں دیتا رہتا ہوں لیکن اگلی حکومت نواز شریف کی آگئی تو پھر کِس کِس کو گالی دیتا رہوں گا کیونکہ میرے ایک طرف آرمی ہوگی ایک طرف مولانا ایک طرف بلاول اور میں نواز شریف کی ایک ایسی کشتی میں سوار ہونگا جس کی خود میاں صاحب کو بھی پروا نہیں ہوگی۔

وہی پارلیمنٹ کو کمتر سمجھتے ہوئے خود کو امیرالمومنین سمجھنا، معمولی معمولی باتوں پر فوج کے آگے لیٹ جانا اور اپنے قریبی ساتھیوں کی قربانیاں دے دینا، انفراسٹرکچر کا جنون اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے پہلوتہی وغیرہ۔

توقدو قامت سے شخصیت کا اندازہ نہ کر

جتنے پیڑ اونچے تھے، سایہ گھنا نہ تھا

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!