ہتھیار نہیں قلم مانگ رہے ہیں ، دے دو : بلوچ طلباء
Home › Forums › Siasi Discussion › ہتھیار نہیں قلم مانگ رہے ہیں ، دے دو : بلوچ طلباء › ہتھیار نہیں قلم مانگ رہے ہیں ، دے دو : بلوچ طلباء
30 Oct, 2020 at 5:42 pm
#11
Re: ہتھیار نہیں قلم مانگ رہے ہیں ، دے دو : بلوچ طلباء
مریم بی بی کا بلوچستان کے طالبعلموں کے کیمپ جانا اور پھر مسنگ افراد کے ساتھ یکجہتی کرنا ایک ایسا کارنامہ ہے جو یہاں کے بڑے بڑے بلوچ لیڈر کے بھی بس کی بات نہیں۔ بطور ایک بلوچستانی میں جانتا ہوں کہ مریم بی بی کے ان اقدامات سے انہوں نے عام بلوچ کے دل جیت لئے ہیں اور پنجاب سے نفرت میں بےانتہا کمی آئی ہے۔
یہاں لوگ پنجابیوں سے نفرت کرتے تھے کیونکہ فوج میں زیادہ تر حصہ پنجابیوں کا ہے لیکن مریم بی بی کے اس کام اور اس بیان کے بعد اب پنجابیوں کا احترام کیا جانا شروع ہوگیا ہے ۔ البتہ فوج کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی نے ان تمام نفرتوں کا رُخ اپنی جانب موڑ لیا ہے۔