١٢ اکتوبر: جنرل مشرف کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے عزیز ہم وطنو تک کا سفر

Home Forums Siasi Discussion ١٢ اکتوبر: جنرل مشرف کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے عزیز ہم وطنو تک کا سفر ١٢ اکتوبر: جنرل مشرف کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے عزیز ہم وطنو تک کا سفر

#6
Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 163
  • Posts: 7735
  • Total Posts: 7898
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: ١٢ اکتوبر: جنرل مشرف کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے عزیز ہم وطنو تک کا سفر

اتف بھائی صاحب، کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ کراچی کی نہاری ابھی تک ہضم نہیں ہویی کیا؟ میری کس بات سے آپ کو لگا کہ میری اس تحریر میں میاں صاحب کی توہین سر زد ہوگئی ہے یا میں نے آرمی کی بغاوت کو جائز قرار دینے کی کوشش کی ہے . جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ یہ اس وقت کے اخباروں ( اور میں ایک لائبریری میں جاکر انگریزی اور اردو کے بیشتر اخبارات کا مطالعہ کرنے کا عادی تھا) کی خبروں اور تجزیوں کو پڑھ کر یادداشت پر مبنی ہے اس بات کی تصدیق اسطرح ہو سکتی ہے کہ کیا مشرف کو چیف کی برطرفی سے کچھ عرصہ قبل چیف آف جوائنٹ اسٹاف بنایا گیا تھا یا نہیں ؟ جہاں تک میری ذاتی راے کا تعلق ہے تو میاں صاحب کو بجاے م محلاتی سازشوں کے بجاے قومی اسمبلی میں خطاب کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہئے تھا اور وہیں چیف کے خلاف الزامات عائد کرکے انکو عہدے سے سبکدوش کرنا چاہئے تھا مگر میاں صاحب کا تو ٢٠١٤ میں یہ حال تھا کہ انکا ایک ماتحت استعفی طلب کرتا ہے وہ انکار تو کرتے ہیں مگر اسکے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کرپاتے . جس جرات کا مظاھرہ میاں صاحب اب کررہے ہیں یہ لڑائی کے بعد یاد آنے والا مکہ ہے مگر پھر بھی اس نیک عمل میں میری ہمدردیاں میاں صاحب کے ساتھ ہیں

جزاک اللہ جزاک اللہ۔ آپ ایک انتہائی نیک اور ایماندار پُرش معلوم ہوتے ہیں جسے حق بات کہنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں۔ واہ واہ۔

باقی رہی میاں صاحب کی بات تو میاں صاحب نے بھی جمہوریت کا لفظ دوسروں کی زبانی سُنا ہے انہیں اب تک اس کا مفہوم نہیں معلوم۔ بعض بچے سادہ لوح ہوتے ہیں اسلئے اس میں بھی ان کا  قصور نہیں۔

اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو جلد از جلد چوتھی بار اس ملک کا وزیر اعظم بنائے تاکہ وہ اپنی مخصوص کچن کیبنٹ کے سہارے چار پانچ سال حکومت کرسکیں، باقی یہ کہ اسمبلی میں آنا یا معاملات کو اسمبلی کو فلور پر حل کرنا ایک انتہائی بردبار قسم کے سیاست دان کا کام ہوتا ہے میاں صاحب تو ابھی کل کے بچے ہیں، ایسی خرافات سے انہیں کیا علاقہ بھلا؟؟

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!