دہشت گردوں کا چہرہ بے نقاب

Home Forums Siasi Discussion دہشت گردوں کا چہرہ بے نقاب دہشت گردوں کا چہرہ بے نقاب

#6
Believer12
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 377
  • Posts: 8635
  • Total Posts: 9012
  • Join Date:
    14 Sep, 2016

Re: دہشت گردوں کا چہرہ بے نقاب

محترمہ و مکرمہ نادان صاحبہ

نہایت احترام کے ساتھ عرض ہے کہ بندہ نے امریکن جریدے کی خبر جو آپ کے مذکورہ تھریڈ کی زینت بنی نہایت باریک بینی سے ملاحظہ کی۔ پھر بھی اگر کوی بات اسلوب سے ہٹ کر پای جاے تو معافی کا خواستگار ہوں

عرض ہے کہ عراق، شام ،افغانستان، پاکستان، امریکہ اور یورپ میں دھشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ضرور ہوگا اور ہونا بھی چاہئے کیونکہ اسی میں ہماری (فیٹف سے) بچت ہے

اس خبر کو پڑھ کر ابھی سکون کا سانس بھی لینے نہ پاے تھے کہ دشمنان اسلام نے یہ پوچھ کر بے آرام کردیا کہ اب تک کے تمام دھشت گرد حملوں میں تفتیشی ایجنسیوں نے کسی بھی ایک بندے کو شناخت کیا ہے جو بھارتی شہری تھا؟

ابھی میں پہلے سوال کا جواب تلاش رہا تھا کہ دشمنان اسلام نے یہ سوال پوچھ کر میری سٹریس میں مزید اضافہ کردیا کہ اب تک شناخت ہونے والے تمام خودکش حملہ آور ہمارے ہی ملک یا افغانستان کے مسلمان باشندے نہیں ہوتے؟

نہایت ادب سے ملتجانہ التماس ہے کہ دونوں سوالوں کے جواب بھی آپ ہی مرحمت فرمائیں

عین نوازش ہوگی

خاکم بدھن

بیلیور

:serious:

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!