Atif Qazi
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
#23

عاطف صاحب، واہ رے صاحب نے تو پاکستان جاکر ملاقات کا پروگرام بھی تشکیل دے دیا اور کچی مچھلی اور پکا اکٹوپس بھی کھلا بیٹھے ، ہو نہ ہو یہ امریکی ٹھری کا مسئلہ ہے وگرنہ اکٹوپس کی ڈش کھانے پاکستان نہ جاتے ۔ خواہش تو اپنی بھی ہمیشہ رہتی ہے کہ کسی کنیڈین ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر پاکستانی تازہ رو مچھلی کھائ جائے پر یہ کینیڈین پاکستانیوں کی طرح خوش اخلاق واقع نہیں ہوئے ہیں ۔ ھاں آپکی تحریر سے تاری صاحب کو جاننے کا تجسس ضرور ابھرا ہے ، شاید اب وہ اس فورم پر نہیں لکھتے ، یا لکھتے ہیں ؟

کراچی میں چھڑوں کی ملاقات کے بعد “گھریلو” ٹائیفائڈ خوب خبر لیتا ہے ، امید ہے کہ دو ہفتوں میں درد میں کمی واقع ہو چکی ہوگی۔ ویسے آپ کو کچھ نذر نیاز کرنی چاہیے کیونکہ کراچی سے سوار کیا ہوا کرونا بھابھی کی للکار سے بھی کبھی نہ اترتا ۔ خوش رہیں ، صحت مند رہیں ۔

زیدی صاحب! تاری بھائی اب کہیں بھی نہیں لکھتے، پراپرٹی کے کاروبار میں تن من دھن کی بازی لگائے ہوئے ہیں ہوسکتا ہے بشرط زندگی ہمیں اگلے چند سالوں میں وہ ملک ریاض کے حریف بن کر ملیں۔

×
arrow_upward DanishGardi