نجم سیٹھی شو

Home Forums Siasi Discussion نجم سیٹھی شو نجم سیٹھی شو

#7
Awan
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 138
  • Posts: 2794
  • Total Posts: 2932
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: نجم سیٹھی شو

میں ایک پائنٹ کا اپنی طرف سے بھی اضافہ کرنا چاھوں گا جو سیٹھی نے نہیں کہا – اگر یہ اپوزیشن کی تحریک گرم ہو جاتی ہے اور ایک موقع ایسا بھی آتا ہے کہ مجبورا فوج کو مداخلت کرنی ہی پڑی تو ان کے لئے یہ اچھا موقع ہو گا کہ اس نا لائق حکومت سے جان چھڑا لیں – سیاسی حکومتوں کو تو گالیاں ہر دور میں پڑی ہے مگر پہلی بار کسی سیاسی حکومت میں فوج کو بھی گالیاں پڑ رہی ہے – بحرحال نواز اور فوج میں جتنا فاصلہ بڑھ گیا ہے ایسا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے – اب فوج اور خان ایک دوسرے کی مجبوری بن گئے ہیں اور مجھے لگتا ہے فوج اپنی پروپگینڈا مشینری کا استعمال کر کے نواز کو ملک دشمن اور غدار ثابت کرنے کی پوری کوشش کرے گی – اس کا آغاز ہو گیا ہے آج شہباز گل نے کہا ہے مریم پاکستان میں بھارتیوں سے اور نواز لندن میں بھارتیوں سے ملا ہے – دیکھتے ہیں اس پروپیگنڈوں سے عوام کو اپوزیشن کے جلسوں میں آنے سے روکا جا سکے گا یا نہیں – بحرحال فوج کی طرف سے ایک ڈرٹی گیم کا آغاز ہو گیا ہے –

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!