بریانی کی غلط ترکیب شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر کہرام، جنوبی افریقہ کی ویب سائٹ فوڈ 24 کو معذرت کرنی پڑی

Home Forums Non Siasi بریانی کی غلط ترکیب شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر کہرام، جنوبی افریقہ کی ویب سائٹ فوڈ 24 کو معذرت کرنی پڑی بریانی کی غلط ترکیب شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر کہرام، جنوبی افریقہ کی ویب سائٹ فوڈ 24 کو معذرت کرنی پڑی

#2
shami11
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 739
  • Posts: 8763
  • Total Posts: 9502
  • Join Date:
    12 Oct, 2016
  • Location: Pakistan

Re: بریانی کی غلط ترکیب شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر کہرام، جنوبی افریقہ کی ویب سائٹ فوڈ 24 کو معذرت کرنی پڑی

جنوبی افریقہ میں رہنے والے کچھ صارفین نے وضاحت پیش کی کہ انھوں نے بھی یہ ترکیب پہلی مرتبہ دیکھی ہے لیکن ڈربن میں ملنے والی بریانی میں دال ضرور استعمال ہوتی ہے۔

تاہم باقی صارفین نے اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں برتی اور ویب سائٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

بریانی

صحافی عالیہ چغتائی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ بغیر ہڈی کے گوشت کی بریانی کہیں نہیں بنائی جاتی اور یہ ویڈیو بریانی نہیں، انتہائی شرمناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ گوشت کو کچے پیازوں میں کون پکاتا ہے کم از کم پیازوں پر ہلکا بھورا رنگ ہی آنے دیتے۔‘

انھوں نے یہ بھی لکھا: ‘اور چاولوں میں مرچیں سرے سے ڈالی ہی نہیں گئیں؟ باورچی ہے کون’

بریانی

فائزہ نامی ایک صارف کو اس غیرروایتی پکوان میں سبزیوں کی بھرمار سے مسئلہ تھا۔ وہ کہنے لگیں کہ اتنی ساری سبزیاں کوئی بھی نہیں ڈالتا، یہ یقیناً کسی اور پکوان کی ترکیب ہے، بریانی کی نہیں ہے۔

وقاص حبیب رانا نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے جذبات سے کھیلنا بند کریں، یہ بریانی نہیں ہے۔

’میں نے اس سے زیادہ ڈراؤنی چیز نہیں دیکھی۔‘

بریانی

انیشری جیسے متعدد صارفین نے اپنے سفید فام دوستوں اور ساتھیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انھیں بھی یہ ویڈیو دکھائی لیکن انھوں نے بھی کہا کہ یہ بریانی نہیں۔

بریانی

کچھ صارفین کو تو اس بات سے بھی مسئلہ تھا کہ ان برتنوں میں بریانی نہیں بنا کرتی۔

کچھ صارفین طنز کیے بغیر بھی نہ رہ سکے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس میں نیوٹیلا اور ٹوماٹو کیچپ بھی ڈال دیتے تو دوسرے نے کہا کہ اناناس بھی ڈال دو بھائی اس میں۔ ایک صارف نے بس اتنا لکھا کے اگلی مرتبہ بریانی بنانے سے پہلے مجھے کال کر لینا۔

بریانی

ایک صارف نے اسلام آباد کے کھانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا: ’آپ تو غلط کھانوں کو بریانی کہنے میں اسلام آباد کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔‘

ایک صارف نے پوچھا: ’آپ کس کی ثقافت منا رہے ہیں، انڈین ایسے بریانی نہیں بناتے۔‘

جبکہ ماہ نور نامی صارف نے لکھا کہ یہ دیکھنے کہ بعد اب کوئی مجھ سے لاہور والی بریانی پر نہ لڑے۔

خاور صدیقی نامی ایک صارف تو اتنے جذباتی ہوئے کہ انھوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’میں ایک جرم کا اندراج کروانا چاہتا ہوں۔‘

  • This reply was modified 3 weeks, 4 days ago by shami11.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!