منافقانہ فضولیات

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں منافقانہ فضولیات منافقانہ فضولیات

#16
JMP
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 278
  • Posts: 4552
  • Total Posts: 4830
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: منافقانہ فضولیات

٩) ناپسند، نفرت، عدوات

گو عداوت ایک منفی رویہ ہے اور اکثر اس کا قلب پر، جذبات پر، زندگی کی ترجیحات پر نقصاندہ اثر پڑتا ہے اور مزید پڑ سکتا ہے مگر میں پھر بھی بے تحاشا عداوت کا رویہ اپناتا ہوں .

کبھی کسی سے توقعات پوری نہ ہوئیں تو اسکو ناپسندیدہ فہرست میں شامل کر لیا، کبھی کسی کی علمیت، شہرت، شخصیت ، مقبولیت، دولت وغیرہ سے حسد کیا تو عدوات برتنے لگ گیا، کبھی کسی نے قلبی یا جسمانی تکلیف پہنچائی تو نفرت کر بیٹھا ، کبھی سوچ کے پہلو دوسرے سے متصادم ہوے تو ایک بار بھر نفرت کر بیٹھا ، کبھی کسی نے دھوکہ دیا تو پھر نفرت ہو گئی ، کبھی کسی کا کسی قسم کا انداز نہ بھایا تو پھر ناپسند کر لیا ، کبھی کسی نے نظریاتی، دینی، دنیاوی پہلو پر کوئی جملہ کس دیا تو پھر عداوت کر بیٹھا اور پتا نہیں کون کونسے محرکات ہیں جو مجھ پر غالب ہو کر مجھے ناپسنددیگی، نفرت اور عداوت کی مختلف تہوں کی پستیوں میں دھکیل دیتے ہیں . الزام محرکات کو دیتا ہوں مگر کیا محرکات ہمیشہ مواد الزام ٹھہراے جا سکتے ہیں

سوچتا ہوں کے اتنا کمزور کیسے ہو سکتا ہوں اور کیوں ہوں

Navigation

DanishGardi