Muhammad Hafeez
Participant
Offline
  • Professional
#80
میں اپنا تبصرہ کرتی ہوں …ظاہر ہے فرضی ہے ..عمران اور باجوہ کے دلوں کا حال تو وہ خود ہی جانتے ہیں اگر تو عمران کی رضا مندی سے ہوا ہے تو بھی ٹھیک ہوا ہے ..عمران کو پتا تھا اس کے بلانے پر اپوزیشن نے آنا نہیں اور آ گئے تو ماننا نہیں .. تو اس طرح دانستہ یا نا دانستگی میں ایک تیر سے دو شکار ہو گئے ..اپوزیشن کی منافقت بھی کھل کر سامنے آ گئی ..جو سیاسی وزیر اعظم کے بلاوے پر تو نہ جاتے لیکن آرمی کے کہنے پر سر کے بل گئے ..اور ان کی ہولو بڑھکوں کی اوقات بھی پتا چل گئی ایسے میں عمران کا جانا بنتا نہیں تھا ..وہ اپنی ماتحت کے بلائے اجلاس میں جائے یہ اس عہدے کی توہین تھی دوسری طرف فوج کا کردار بھی کھل کر سامنے آگیا ..سیاسی معاملات میں تو ہمیشہ سے دخل دیتی ہے ..لیکن اتنا کھل کا مظاہرہ ابھی ہی ہوا ہے . اب یہ دونوں متاثرہ پارٹیاں ایک دوسرے کے پول کھولیں گی ..ان دی اینڈ شاید قوم کا ہمیشہ کے لئے بھلا ہو جائے ..شاید فوج اپنی مداخلت پر نظر ثانی کرے ..شاید سیاسی کردار ان کے بجائے عوام پر بھروسہ کرنے لگیں ..صف شفاف الیکشن کرائیں اور اور عوام جسے منتخب کرے اسے خوش دلی سے قبول کریں ..شاید اگر آپ کو یاد ہو ..سیاست پی کے پر ایک ممبر رضوان اکثر پیشین گوئی کیا کرتا تھا ..کسی نیلی آنکھوں اور ڈنڈے والی سرکار کا ..جو مکمل صفائی کرے گی ..ڈنڈے والی سرکار تو نہیں ..لگتا ہے خود بخود ایسے حالات بن رہے ہیں ..جس میں تمام کرپٹ سیاست دانوں ، جرنیلوں ، بیوروکریسی . عدلیہ کی صفائی ہو جائے ..اور ملک اصلی ترقی کی طرف گامزن ہو جائے میری پہلی ترجیح پاکستان ہے ..اگر اس جھگڑے میں سے پاکستان کے لئے کچھ اچھا نکلتا ہے تو دعا کروں گی کہ الله اس جھگڑے کو منتقی انجام تک پہنچائے ..آمین

آمین ، فوج کے سیاسی کردار کے خاتمے سے ہی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ، فوج کے اپنے بزنس انٹرسٹ ہیں جن کی وجہ سے فوج سیاست میں مداخلت کرتی ہے ، فوجی فرٹیلائزر اسحاق دار کو دو سو ارب روپے معاف کرنے کا کہہ رہی تھی جو وہ عوام سے وصول کرچکی تھی ، عمران خان نے آتے ہی معاف کردئے ، پھر جب اپوزیشن نے شور مچایا تو عمران نے تڑی لگائی کہ اگر یہ کیس سپریم کورٹ میں ہار گئے تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ، جی آئی ڈی سی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے حکومت کے حق میں کردیا ، عمران خان نے ارشد شریف کے پروگرام میں بیٹھ کرکہا کہ بہتر ہوتا ہم یہ کیس ہار جاتے!!! اس پیسے سے ساؤتھ سے نارتھ نئی گیس اور تیل کی پائپ لائن بچھنی تھی جس سے این ایل سی کے ٹرالوں کو بھتہ نہ جاتا ، نواز حکومت نے اس پائپ لائن کا ٹھیکہ بھی ایف ڈبلیو او کو دے دیا تھا لیکن وہ پورا کیک کھانا چاہتے تھے ، پاکستان کی بھلائی انفراسٹرکچر بہتر کرنے میں تھی یا جمع شدہ ٹیکس معاف کرنے میں؟؟

×
arrow_upward DanishGardi