نادان
Participant
Offline
  • Expert
#44
مادام۔۔۔۔۔ صرف سیاسی لوگوں نے ہی فوج کو طاقتور نہیں بنایا۔۔۔۔۔ اِس کارِ خیر میں سب شامل ہیں اور سب مَست و مگن ہیں۔۔۔۔۔ خیر میرے نکتہِ نگاہ سے عوام بالواسطہ سب سے بڑی ذمہ دار ہوتی ہے اور بلاواسطہ بھگتنا بھی سب سے زیادہ عوام کو ہی پڑتا ہے۔۔۔۔۔ اور جہاں اپنے ایزی گو صاحب کی بات ہے تو یہ بھی پکے پٹواری ہے۔۔۔۔۔ اِس فورم کے جمہوری عزاداران(قبیلہِ بنو پٹوار) اور اپنے ایزی گو صاحب میں ایک فرق ضرور ہے۔۔۔۔۔ یہاں کے ماتم کناں عزاداروں کی داڑھی پَیٹ کے باہر ہے اور ایزی گو کی پَیٹ کے اندر ہے، اِسی لئے پٹواریوں کی شناخت کی خاطر نصب کئے گئے رَیڈار کے نیچے نیچے ہو کر نکل جاتے ہیں اور پکڑے نہیں جاتے۔۔۔۔۔ ورنہ باقی کوئی اتنا زیادہ فرق نہیں ہے۔۔۔۔۔ :cwl: ;-) :cwl:

عوام کا اتنا قصور نہیں ہے ..کیونکہ ابھی بھی کام سلیکٹر ہی دکھاتے ہیں ..ورنہ پچھلے الیکشن میں عمران نے سویپ کر جانا تھا ..لیکن سیاں  کیانی نے وعدہ شریفوں سے کر لیا تھا ..

ہم آپ تو فورموں پر صرف دل کی بھڑاس نکالنے اور باقی عوام سڑکوں پر آوے آوے جاوے جاوے کے نعرے  لگانے کے کام آتی ہے ..اگر یاد ہو تو چھوٹے شریف نے خود اقرار کیا ہے کہ ہماری تو کیبنٹ کا بھی فیصلہ ہو چکا تھا ..نہ جانے کس کی نظر کھا گئی …سیاست دان دکھاوے کے لئے ہم سے ووٹ مانگتے ہیں ..سیٹ سیاں سے ہی مانگتے ہیں ..

جہاں تک ایزی گو کا معاملہ ہے .مجھے بہت پسند ہیں ..وہ پورا پورا حق رکھتے ہیں کہ کس کو ووٹ دیں ..کس سیاسی پارٹی کو پسند کریں ..بلکل ایسے ہی جیسے کہ میں حق رکھتی ہوں .. وہ اس بنا پر کسی کی تضحیک نہیں کرتے ..گفتگو ہمیشہ معیاری ہوتی ہے ..

×
arrow_upward DanishGardi